مسجد حرام ، مطاف کا صحن اور زمینی منزل معتمرین کے لیے مختص

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے مسجد حرام میں نماز کے مقامات متعین کر دیے . ان میں تیسری سعودی توسیع کی تمام منزلیں، شاہ فہد توسیع کی تمام منزلیں اور مسجد حرام کے تمام صحن شامل ہیں .

نمازیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ماسک لگانے کی پابندی کریں . میڈیارپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے مطاف کے صحن اور زمینی منزل کو طواف کرنے والوں کے لیے مختص کیا ہے .

علاوہ ازیں طواف کے بعد دو رکعت سنتیں زمینی منزل اور پہلی منزل پر ادا کی جا سکیں گی . جنرل پریذیڈنسی نے معتمرین کی آمد و رفت کے واسطے 3 مرکزی دروازے (باب المل عبدالعزیز ، باب المل فہد ، باب السلام) مختص کیے ہیں . اسی طرح 144 دروازوں اور 3 پلوں کو نمازیوں کی آمد و رفت کے واسطے مختص کیا گیا ہے . رمضان مبارک میں افطار کے دسترخوان حرم شریف کی راہ داریوں میں لگائے جائیں گے . ان کی تعداد دو ہزار ہوتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں