لٹیروں کا ٹولہ لوٹی گئی قومی دولت بچانے کیلئے منتخب وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے متحد ہو گیا ،فرخ حبیب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ لوٹ مار کرنے والوں کا ٹولہ منتخب وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے متحد ہو گیا تاکہ ماضی میں اقتدار کے دوران لوٹی گئی قومی دولت کو بچایا جا سکے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام اراکین قومی اسمبلی (ایم این ای) کی پارلیمنٹ میں موجودگی وزیراعظم عمران خان کی مرہون منت ہے کیونکہ انہوں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تقریبا 170 ملین لوگوں نے وزیراعظم عمران خان کو ووٹ دیا تھا اور تمام امیدواروں کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ کی وجہ سے ووٹ ملے ہیں، پی ٹی آئی کے جو ارکان وزیراعظم عمران خان کے نام پر منتخب ہوئے ہیں وہ پہلے اپنی نشستوں سے مستعفی ہوں اور نئے سرے سے الیکشن لڑیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے شخص کے لیے یہ کیسے ممکن ہوا کہ وہ کسی دوسری پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دے۔

وزیرمملکت نے کہا کہ انہوں نے اپنے حلقے کے لوگوں سے 125,000 سے زائد ووٹ حاصل کیے لیکن ووٹ وزیراعظم عمران خان کو دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کو آرٹیکل 63-A پر صدارتی ریفرنس کی تشریح کرکے اس معاملے کو حل کرنا چاہیے،جمہوریت کے تسلسل اور مضبوطی کے لیے ضروری ہے کہ سپریم کورٹ ہارس ٹریڈنگ کا رواج ختم کرنے کے لیے اپنی تشریح کرے۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن نے چھانگا مانگا طرز کی سیاست کو دوبارہ متعارف کرایا ہے اور سندھ ہا ?س منتخب اراکین پارلیمنٹ کی وفاداریوں کا نیلام گھر بن چکا ہے،اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ الیکشن کے دوران بھی ہارس ٹریڈنگ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعظم عمران خان تھے جنہوں نے اپنی پارٹی کے ایم پی ایز کو کے پی کے سے نکالا جنہوں نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی اور اپنے ووٹ بیچے۔
میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مقبول ترین لیڈر ہیں جنہیں عوام کی حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران کو اپنے جلسوں میں لوگوں کو لانے کے لیے پٹواریوں کے تعاون کی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ 27 مارچ کو ‘عوامی ریلی پلس’ ہوگی اور اس میں ریکارڈ تعداد میں لوگوں کی شرکت ہوگی۔

Recent Posts

امن کی کوششوں میں پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے نظر آئے گی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی…

2 hours ago

14 اکتوبر کے بعد گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے…

2 hours ago

پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ…

2 hours ago

شلپا شیٹی اور راج کندرا کو عدالت سے ریلیف مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کو بمبئی ہائی…

2 hours ago

دھماکے میں جاں بحق چینی باشندوں کی میتیں چین روانہ

کراچی (قدرت روزنامہ) ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش حملے میں جاں بحق دونوں چینی…

2 hours ago

آئندہ برس کی حج پالیسی منظور ، سرکاری حج پیکیج کتنا ہوگا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے…

2 hours ago