عمران خان سے بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے ک عمران خان سے بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ایسا شخص جو انا پرست ہو، دن رات جھوٹ بولتا ہو،اُس سے بات نہیں ہو سکتی۔ ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان اب اقتدار کے بغیر ایک منٹ بھی نہیں رہ سکتے، پونے چار سال میں عمران خان نے انتہائی تکبرانہ انداز اپنایا، وزیر اعظم سمجھتے ہیں ان کو اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اب ان کی دم پر پاں رکھا گیا ہے تو لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں، عمران خان کہتے تھے کہ آزاد امیدواروں کو نہیں لوں گا، مگر وہ آزاد امیدواروں کو بنی گالا میں تحریک انصاف کا دوپٹہ پہناتے رہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اسپیکر کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں جو قانون شکنی وہ کرچکے ہیں آرٹیکل 6 لگے گا، تحریک عدم اعتماد 8 مارچ کو جمع کی گئی، اسپیکر جان بوجھ کر تاخیر کرتے رہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے سرپرائز سے پہلے ہم ان کو سرپرائز دیں گے، عمران خان کے ذہن کا مرض بڑھتا جارہا ہے، اس کو مزید بڑھائیں گے، ان کے خلاف اصل لاوا پی ٹی آئی کے اندر اور عوام میں پک رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی مارچ کو لاہور سے مریم نواز اور حمزہ شہباز لیڈ کر رہے ہیں، پی ڈی ایم عمران خان کو سیاسی آئینے کے ذریعے اس کا اصل چہرہ دکھائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان اپنی دنیا میں رہتے ہیں، وہ انا پرست، محسن کش اور احسان فراموش ہیں، ہمیں جو والدین نے سکھایا سب کچھ نہیں تو کچھ تو پلے باندھا ہوا ہے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ عمران خان تاریخ کے بدترین فاشسٹ ہیں، عمران خان نے اقتدار کے لیے گھٹنوں کو ہاتھ لگائے، ضمیر کی آواز پر آنے والے دنیا کو اپنا پیغام دے رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو غیر آئینی قدم سے پاکستان کو بچالے، کل اجلاس میں اسپیکر کو کہیں گے کہ فاتحہ خوانی کے بعد کارروائی شروع کریں، اگر اسپیکر کارروائی نہیں شروع کرتے تو ہر آئینی، قانونی، سیاسی گر استعمال کریں گے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے حکومت کا بستر گول ہوچکا ہوگا، ہماری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں، ہماری جنگ مہنگائی اور غربت کے خلاف ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ بنی گالا میں جادو ٹونے کے لیے مرغیوں کا منوں گوشت جلایا جاتا ہے اور وہ یہ بات پوری ذمہ داری سے کر رہے ہیں۔

Recent Posts

امن کی کوششوں میں پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے نظر آئے گی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی…

2 hours ago

14 اکتوبر کے بعد گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے…

2 hours ago

پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ…

2 hours ago

شلپا شیٹی اور راج کندرا کو عدالت سے ریلیف مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کو بمبئی ہائی…

2 hours ago

دھماکے میں جاں بحق چینی باشندوں کی میتیں چین روانہ

کراچی (قدرت روزنامہ) ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش حملے میں جاں بحق دونوں چینی…

2 hours ago

آئندہ برس کی حج پالیسی منظور ، سرکاری حج پیکیج کتنا ہوگا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے…

2 hours ago