قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد پر بغیر کارروائی کے پیر تک ملتوی کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی کا اہم اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد شامل کی گئی۔ایجنڈے میں کہا گیا کہ ایوان کے 152 ارکان کی راے ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں لہذا انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے۔
اجلاس میں مرحوم ارکان اسمبلی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فاتحہ خوانی کے بعد اجلاس 28مارچ بروز پیر تک ملتوی کر دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پرکارروائی قانون کے مطابق ہو گی۔معزز ممبر کی وفات پر ایجنڈ اگلے دن تک ملتوی کر دیا جاتا ہے۔ ماضی میں بھی 24بار قومی اسمبلی کا اجلاس راویت کے تحت ملتوی کیا گیا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد بلائے گئے قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں سیکورٹی انتہائی سخت کرکے ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ، قومی اسمبلی کے انتہائی اہمیت کے حامل اس اجلاس کے لئے سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہیں ، ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کرکے حساس علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے ، اس دوران کسی بھی غیر متعقلہ شخص کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم ریڈ زون جانے والے ملازمین اپنے دفتر کا کارڈ دکھا کر جا سکتے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں جگہ جگہ پولیس، رینجرز اور ایف سی کی نفری کو تعینات کردیا گیا ہے ، قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی ہوگئی ، ارکان قومی اسمبلی اوروزرا سیکورٹی گارڈز اورذاتی عملہ بھی نہیں لا سکیں گے۔ اس ضمن میں ارکان اسمبلی کے لئے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ مخصوص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنےکے پابند ہوں گے ، ایم این ایز کے لیے پارلیمنٹ لاجز سے پارلیمنٹ ہاؤس تک شٹل سروس چلائی جائے گی ، ریڈ زون میں داخلے اور باہر نکلنےکی اجازت صرف مارگلہ روڈ سے ہے۔

Recent Posts

چینی باشندوں پر حملے کی تحقیقات کی خودنگرانی کرونگا،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے…

1 min ago

ملتان ٹیسٹ، پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 328 رنز بنا لیے

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےپہلے روز کے کھیل کے…

3 mins ago

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی…

7 mins ago

کے پی ہاؤس میں توڑ پھوڑکی تحقیقات کیلئے11 رکنی خصوصی کمیٹی کی منظوری

پشاور (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نےکےپی ہاوس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلئے…

26 mins ago

فلسطین کے معاملے میں کوئی بھی پیچھے نہیں ہٹے گا،بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم خارجہ سطح…

46 mins ago

ثنا جاوید کے سابق شوہر عمیر جیسوال نے بھی دوسری شادی کر لی

لاہور(قدرت روزنامہ)شعیب ملک کی دوسری بیوی ثنا جاوید کے سابق شوہر عمیر جیسوال نے بھی…

50 mins ago