بچپن میں پڑھی جانیوالی نمازیں آپ کو جوانی کی مصیبتوں سے بچاتی ہیں، سارہ لورین

کراچی(قدرت روزنامہ) معروف بالی ووڈ اور لالی ووڈ اداکارہ سارہ لورین نے کہا ہے کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ بچپن میں پڑھی جانیوالی نمازیں آپ کو جوانی کی مصیبتوں سے بچاتی ہیں۔سارہ لورین حال ہی میں اداکار نعمان اعجاز کے شو’جی سرکار‘ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی نئی فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ اور بالی ووڈ میں کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔

سارہ نے فلم میں کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں کہا کہ انہوں نے فلم میں ایک چائنیز خاتون کا کردار ادا کیا ہے اور اس کردار کو کرکے انہیں بے حد مزہ آیا، کیونکہ انہیں لگا کہ اس فلم میں کام کرکے انہوں نے کچھ الگ کیا ہے۔سارہ اپنے والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں اور بتایا کہ میں نے بہت چھوٹی عمر میں اپنے والد کو کھودیا تھا۔
سارہ نے کہا میں چھوٹی تھی اور بچپن سے اعتکاف میں بیٹھ جاتی تھی تو مجھے لگتا ہے کہ کبھی کبھی بچپن میں پڑھی جانے والی نمازیں جوانی کی مصیبتوں سے آپ کو بچاتی ہیں۔سارہ لورین نے کہا کہ پاکستانی سٹارز میں نخرے بہت ہیں جب کہ انہیں بناوٹی لوگ پسند نہیں بلکہ وہ لوگ اچھے لگتے ہیں جو سچے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ فٹ رہنے کے لیے یوگا کرتی ہیں۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

16 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

6 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago