میں باغی ہوں نہ منحرف بلکہ میں دکھی ہوں، کیا اپنوں کے ساتھ کوئی ایسا کرتا ہے ، احمد حسین دیہڑ کا اہم بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ نے کہا ہے کہ میں باغی ہوں نہ منحرف بلکہ میں دکھی ہوں،میں سندھ ہائوس نہیں گیا ،وزیراعظم سے ملنا چاہتا تھا مجھے چیف وہپ نے ملنے نہیں دیا۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ میرے گھر پر حملے کرائے گئے ،پیسوں کے الزام لگانا شروع کردئیے۔ کہا گیا بچوں سے کوئی شادیاں نہیں کرے گا، کیا اپنوں کے ساتھ کوئی ایسا کرتا ہے؟۔انہوںنے کہاکہ میں نے ان کو چھوڑا نہیں ہے ساتھ کھڑا ہوں، وہ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، ان کی وفاداریاں اب بھی پی ٹی آئی کے

ساتھ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مائنس ون کا مسئلہ نہیں ہے، عمران خان کو ان کی اپنی ٹیم ناکام کر رہی ہے، مجھے دیا گیا شوکاز واپس لیا جائے۔ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان سے ناراض رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے 4 میں دومطالبات ماننے پر پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ایک انٹرویومیں احمد حسین نے کہا کہ وہ آج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، ان کے 4 میں سے 2 مطالبات بھی مان لیے جائیں تو وہ ان کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ اگر پی ٹی آئی قیادت نے میرے مطالبات نہ ماننے تو وہ 28 مارچ کو اپنا فیصلہ خود کریں گے۔پی ٹی آئی کے ناراض رکن نے کہا کہ ان کے گھر پر حملہ کروایا گیا اور ان کے بچوں کی شادی نہ ہونے سے متعلق باتیں کی گئیں، وہ انہیں کیا سمجھتے ہیں۔دوسری جانب ملتان سے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑ نے کہاہے کہ عمران خان کی جانب سے (ن)لیگ کے سات ایم پی ایز کو شامل کر نے پر میرے خوابوں کا محل ٹوٹ گیا ، ایک ٹی وی چینل نے میرے انٹرویو میں توڑ مروڑ کر پیش کیاجس پر مجھے افسوس ہے ، اپنے موقف قائم ہوں ، کسی کر دار کشی نہیں ہونی چاہیے ۔اپنے ویڈیو بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک نجی ٹی وی چینل نے میرا انٹرویو لیا جس میں ایک کلپ دکھایا گیا میں نے کسی وقت کہا تھا کہ عمران خان کو چھوڑنا بے غیرتی ہے اور اسے ارطغرل بھی کہتا تھا لیکن میں نے دیکھا عمران خان مسلم لیگ (ن) کے سات ایم پی اے شامل کررہے ہیں جس کے بعد میرے خوابوں کا محل ٹوٹ گیا کہ میرا لیڈر یہ کررہا ہے اس کے بعد میں بڑا دکھی ہوا اور یہی بات میں نے ایک چینل کو بتائی تو انہوںنے میری بات کو توڑ مروڑ اور آگے پیچھے سے فقرے کا ٹ کرچلائی جس پرمجھے بہت دکھ ہورہا ہے اس کی طرح کی صحافت نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ اس طرح کی خبروں کی مذمت کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ میرے مطالبات وہی ہیں جو ٹی وی چینل پر بتائے ہیں اور میں اپنی بات پر قائم ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ میرے خلاف سازش ہورہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میںسازش کر نے والوں کو کہونگا کہ محاذ آرائی اور کسی کی کر دار کشی نہ کریں ۔

Recent Posts

مہوش حیات کو شادی کیلئے کیسا لڑکا چاہیے؟ انٹرویو وائرل

مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

8 mins ago

بالی ووڈ کا امیر ترین خاندان جو ماضی میں پھل فروخت کرتا تھا، آج دولت کتنی ہے؟

یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…

15 mins ago

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…

33 mins ago

ایونٹ کی ” ٹرافی” کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا

انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…

42 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ”نیا آپشن” بھی آگیا

کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…

45 mins ago

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

1 hour ago