اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ معاملہ آئین اور قانون کے مطابق چلے گا . متفق تھے کہ معاملہ آئین اور قانون کے مطابق چلے گا .
ابھی تو سرپرائز آنا باقی ہیں، آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا . انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن اور حکومت متفق تھے کہ معاملہ آئین اور قانون کے مطابق چلے گا . وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ آخری پتہ ہم نے کھیلنا ہے .
جن لوگوں کا خیال تھا کہ عمران خان کو گرا دیں گے انہیں ایک ہفتے میں پتہ چل جائے گا . وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن نے کہا کہ حکومت گرا دیں گے، یہ اتنا آسان نہیں . انہوں نے کہا کہ ایک سرپرائز آج ملا، دوسرا 27 مارچ کو ملے گا . اگلے 48 گھنٹے میں اتحادیوں کی طرف سے اعلان ہونے کا امکان ہے . انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگ جب نکلتے ہیں تو اس کا اثر ہی کچھ اور ہوتا ہے .
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد پر بغیر کارروائی کے پیر تک ملتوی کر دیا گیا ہے . قومی اسمبلی کے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد شامل کی گئی . ایجنڈے میں کہا گیا کہ ایوان کے 152 ارکان کی رائے ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں لہذا انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے .
اجلاس میں مرحوم ارکان اسمبلی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی . اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فاتحہ خوانی کے بعد اجلاس 28مارچ بروز پیر تک ملتوی کر دیا . اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پرکارروائی قانون کے مطابق ہو گی . معزز ممبر کی وفات پر ایجنڈ اگلے دن تک ملتوی کر دیا جاتا ہے . قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیے جانے پر اپوزیشن نے شور شرابا کیا .
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مائیک پر بولنے کی کوشش کی . اپوزیشن لیڈر نے قومی اسمبلی اجلاس ملتوی کیے جانے پر ردِعمل دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکر نے زیادتی کی ہے . بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی ملاقات بھی شروع ہو گئی ہے . ملاقات میں مستقبل کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی،جب کہ اسپیکر کی جانب سے اجلاس ملتوی کیے جانے پر بھی بات چیت کی گئی .