اپوزیشن کو ایک سرپرائز آج ملا، دوسرا 27 مارچ کو ملے گا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ معاملہ آئین اور قانون کے مطابق چلے گا۔متفق تھے کہ معاملہ آئین اور قانون کے مطابق چلے گا۔ابھی تو سرپرائز آنا باقی ہیں، آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن اور حکومت متفق تھے کہ معاملہ آئین اور قانون کے مطابق چلے گا۔وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ آخری پتہ ہم نے کھیلنا ہے۔
جن لوگوں کا خیال تھا کہ عمران خان کو گرا دیں گے انہیں ایک ہفتے میں پتہ چل جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن نے کہا کہ حکومت گرا دیں گے، یہ اتنا آسان نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک سرپرائز آج ملا، دوسرا 27 مارچ کو ملے گا۔اگلے 48 گھنٹے میں اتحادیوں کی طرف سے اعلان ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگ جب نکلتے ہیں تو اس کا اثر ہی کچھ اور ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد پر بغیر کارروائی کے پیر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد شامل کی گئی۔ایجنڈے میں کہا گیا کہ ایوان کے 152 ارکان کی رائے ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں لہذا انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے۔
اجلاس میں مرحوم ارکان اسمبلی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فاتحہ خوانی کے بعد اجلاس 28مارچ بروز پیر تک ملتوی کر دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پرکارروائی قانون کے مطابق ہو گی۔معزز ممبر کی وفات پر ایجنڈ اگلے دن تک ملتوی کر دیا جاتا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیے جانے پر اپوزیشن نے شور شرابا کیا۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مائیک پر بولنے کی کوشش کی۔اپوزیشن لیڈر نے قومی اسمبلی اجلاس ملتوی کیے جانے پر ردِعمل دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکر نے زیادتی کی ہے۔بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی ملاقات بھی شروع ہو گئی ہے۔ملاقات میں مستقبل کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی،جب کہ اسپیکر کی جانب سے اجلاس ملتوی کیے جانے پر بھی بات چیت کی گئی۔

Recent Posts

ملتان ٹیسٹ، پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 328 رنز بنا لیے

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےپہلے روز کے کھیل کے…

1 min ago

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی…

5 mins ago

کے پی ہاؤس میں توڑ پھوڑکی تحقیقات کیلئے11 رکنی خصوصی کمیٹی کی منظوری

پشاور (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نےکےپی ہاوس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلئے…

24 mins ago

فلسطین کے معاملے میں کوئی بھی پیچھے نہیں ہٹے گا،بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم خارجہ سطح…

45 mins ago

ثنا جاوید کے سابق شوہر عمیر جیسوال نے بھی دوسری شادی کر لی

لاہور(قدرت روزنامہ)شعیب ملک کی دوسری بیوی ثنا جاوید کے سابق شوہر عمیر جیسوال نے بھی…

48 mins ago

احتجاج کے دوران گرفتار ہونیوالے اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی کے پرو ڈکشن آرڈرز جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کےسپیکر اسمبلی نے معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ لیاقت علی اور رکن…

53 mins ago