اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان اکثریت کھو چکے ہیں ، عملاً ان کی حکومت ختم ہوچکی . .
قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کے تیر چلائے .
بلا ول بھٹو نے کہا کہ عمران خان بھاگ چکا ہے . . ان کی حکومت کا خاتمہ ہونے والاہے . وہ اب بھاگ نہیں سکتا . مقابلا ضرور ہوگا . . بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ کیسا کپتان ہے جو پچ چھوڑ کر بھاگ گیا ہے . اسپیکر قومی اسمبلی آج عمران خان کے نمائندہ بن کر بھاگ گئے ہیں .