عدم اعتماد پر ووٹنگ میں ایک سے ڈیڑھ ماہ تاخیر کی جائے، وزیراعظم کو ارکان کی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے خوابوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کے دوران حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی تیار کرلی ہے ،اجلاس میں عدم اعتماد سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں کمیٹی ارکان نےجمعہ کو اجلاس مختصر رکھنے کی تجویز دی جبکہ اجلاس کو ایم این اے خیال زمان کی وفات پر فاتحہ خوانی کے باعث ملتوی کرنے کی تجویز بھی دی گئی تھی۔ اجلاس میں اپوزیشن کو عدم اعتماد کی تحریک پیش نہ کرنے دینے کی تجویز سمیت اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں عدم اعتماد پر ووٹنگ میں ایک سے ڈیڑھ ماہ تاخیر کی تجویز دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی گئی تجاویز کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی۔ اس اجلاس کے دوران (آج) جمعہ کے اجلاس میں تمام حکومتی اراکین کی حاضری کو یقینی بنانے کی تجویز دی گئی تھی۔ اسی طرح اجلاس میں تمام اتحادیوں کو بھی شرکت کا کہنے کی تجویز دی گئی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، اس لیے اپوزیشن کے ساتھ جانے کا اعلان نہیں کر رہے۔
اس میں بتایا گیا کہ اتحادی ابھی تک ہمارا حصہ ہیں، ایسی بات ہوتی تو استعفیٰ دے چکے ہوتے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو جو خوش فہمی ہے اتحادی اس میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ اتحادیوں کا باضابطہ اعلان نہ کرنا ظاہر کرتا ہے کہ وہ حکومت کے حامی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اتحادیوں سے رابطے میں ہوں، ہمیں مایوس نہیں کریں گے،منحرف اراکین کے خلاف 7 روز ہونے کے بعد کارروائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پرامید ہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا، تمام منحرف اراکین تاحیات نا اہل ہوں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 27 مارچ کو معلوم ہوجائے گا عوام کس کے ساتھ ہیں، عوام کا سمندر اسلام آباد میں ہوگا، مقابلے کے لیے کوئی نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ لڑائی جیت چکے ہیں، اپوزیشن کے خوابوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…

18 mins ago

ایونٹ کی ” ٹرافی” کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا

انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…

27 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ”نیا آپشن” بھی آگیا

کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…

29 mins ago

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

51 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

1 hour ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

1 hour ago