سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کی خبر سن کرخاتون مداح چل بسیں، پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عمران خان زندہ بادپاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی طلاق کی خبروں کا سُن کر ایک خاتون مداح صدمے سے چل بسیں۔یہ دعویٰ انسٹاگرام پر موجود سجل علی اور احد رضا میر کے فین پیج forever.sahad کی جانب سے کیا گیا ہے۔فین پیج کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ سجل اور احد کی مداح
‘سارہ’ کا انتقال ہوگیا ہے، یہ جوڑی اس کے جینے کی آخری امید اور خوشی کی وجہ تھی۔پوسٹ کے مطابق سارہ سجل اور احد کی طلاق کی خبروں کا سن کر یہ صدمہ برداشت نہیں کر سکیں، پوسٹ میں ایڈمن نے یہ بھی درج کیا کہ میں ہمیشہ اسی شرمندگی کے ساتھ جیتی رہوں گی کہ سارہ کا پیغام سجل اور احد کو نہیں پہنچا سکی۔تاہم پوسٹ میں اس پیغام کا تذکرہ نہیں کیا گیا۔فین پیج نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست بھی کی کہ برائے مہربانی سجل اور احد کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو ٹیگ کرکے ان تک یہ پوسٹ پہنچائیں۔پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ‘مجھے یقین نہیں آرہا کہ میری دوست دنیا سے جاچکی ہے، میرے ہاتھ کپکپانے لگے جب اس کے اہلخانہ نے مجھے اس کی موت کی خبر دی۔ ‘یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ سجل علی نے بذاتِ خود اپنے اکاؤنٹ سے اس فین پیج کو فولو کیا ہوا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں معروف خاتون صحافی آمنہ عیسانی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں اداکاروں کے درمیان شادی ختم ہوگئی ہے اور ان کی طلاق ہوچکی ہے۔

Recent Posts

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

5 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

6 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

6 hours ago

آئینی ترمیم پر( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا مسودہ الگ الگ ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ…

7 hours ago