عثمان بزدار کو ہٹائے بغیر معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے، کپتان کے انتہائی قریبی دوست نے صاف جواب دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ) رہنما ترین گروپ عون چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کے بعد ہی حکومت کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز ہو سکتے ہیں۔ایک بیان میں عون چوہدری نے کہا کہ ہمارے مذاکرات اب وزیراعظم عمران خان
یا وفاقی ٹیم سے ہوں گے، ڈاکٹر مراد راس سے ملاقات میں ترین گروپ نے کوئی لچک نہیں دکھائی، عثمان بزدار کو ہٹائے بغیر معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مائنس عثمان بزدار کے مطالبے پر کھڑے ہیں، پہلے عثمان بزدار کی تبدیلی پھر دیگر ایجنڈے پر بات چیت ہو گی۔عون چوہدری کا کہنا تھا کہ ترین گروپ کے اراکین کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، ترین گروپ کی وزیراعلیٰ سے ملاقاتوں کی پرانی تصاویر نکالی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ترین گروپ جہانگیر ترین کی قیادت میں متحد ہے، ہمارا گروپ مشترکہ فیصلے کر رہا ہے۔خیال رہے کہ حکومتی ٹیم ترین گروپ سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے کوششیں کر رہی ہے اور گزشتہ روز بھی صوبائی وزیر مراد راس کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے ملاقات کی تھی۔

Recent Posts

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

1 min ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

4 mins ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

29 mins ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

1 hour ago

پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام…

1 hour ago

کیا ہوگیا اس ملک کو! ذاکر نائیک کا اسٹیج چھوڑنے پر تنقید پر ردعمل

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک تقریب کے دوران اسٹیج چھوڑ کر…

2 hours ago