وزیراعظم کسی اہم تعیناتی کا فیصلہ کرسکتے ہیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم ایک بہت بڑا رسکی کام کرنے جارہے ہیں ، کسی اہم تعیناتی کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے جی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتیں دونوں طرف اپنی قیمت بڑھا رہے ہیں،نہ حکومت کے ساتھ جانے کا اعلان کر رہے ہیں نہ ہی اپوزیشن کے ساتھ۔
اتحادی ساڑھے تین سال حکومت کا حصہ رہے، وزارتیں بھی لیں،عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ خبریں آ رہی ہیں کہ وزیراعظم ایک بہت بڑا رسکی کام کرنے جا رہے ہیں،اللہ کرے ایسا نہ ہو تو تاہم خبریں آ رہی ہیں کہ وزیراعظم اہم تعیناتی کا فیصلہ کر سکتے ہیں،اس کے علاوہ وزیراعظم کے پاس کوئی کارڈ نہیں رہا۔آج اسپیکر نے کسی کی بات نہیں سنی اور اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا، اُس سے اگلے پیر تک وزیراعظم کا فیصلہ ہو جائے گا۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی پتہ نہیں رہ گیا کہ وہ کوئی بہت بڑا اعلان کر دیں جس سے ہلچل مچ جائے،شیخ رشید نے بھی اس طرف اشارہ کیا کہ کسی اہم عہدے کی تعیناتی کر دی جائے یا پھر اپوزیشن ارکان کی بڑی تعداد 27 مارچ کو پی ٹی آئی کے جلسے میں شامل ہو جائے۔

۔دوسری جانب مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ 27 تاریخ کا جلسہ سب سے بڑا سرپرائز ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے بابر اعوان نے کہاکہ کپتان اور پاکستان تحریک انصاف کیلئے وکٹری سٹینڈ پر کھڑے ہونے کی سیریز شروع ہو رہی ہے ،آج کے دن کپتان نے ورلڈ کپ جیتا تھا،سرپرائزز کی سیریز شروع ہونے جا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی سیٹ پر پر اراکین ووٹ دینے کے پابند ہیں ،کوئی اور پارٹی جوائن کرن ے کی ڈس کوالیفکیشن ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئین میں لکھا ہے جو ڈائریکشن کسی پارلیمانی پارٹی کا سربراہ دیگا اسکی خلاف ورزی کرنے والا نااہل ہوجائیگا۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نے سمیع اللہ بلوچ کے مقدمے میں تاحیات نااہلی کا جواب دے رکھا ہے،آرٹیکل 63 اے میں نااہلی کی مدت نہیں لکھی،پارٹی ڈائریکشن کے خلاف ووٹ دینے والا تاحیات نااہل ہوگا،۔

Recent Posts

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

20 mins ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

1 hour ago

پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام…

1 hour ago

کیا ہوگیا اس ملک کو! ذاکر نائیک کا اسٹیج چھوڑنے پر تنقید پر ردعمل

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک تقریب کے دوران اسٹیج چھوڑ کر…

1 hour ago

وزیر اعلی مریم نوازسے پرتگال کے سفیر کی ملاقات،تجارتی حجم بڑھانے کیلئے دو طرفہ ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پنہیرو ڈا…

2 hours ago

چینی باشندوں پر حملے کی تحقیقات کی خودنگرانی کرونگا،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے…

2 hours ago