منحرف پی ٹی آئی رکن احمد حسین ڈیہڑ کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج ہی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوگئی ہے‘ کچھ مسائل تھے عمران خان کو بتادیے ، میرے کچھ تحفظات تھے اس پر بات ہو رہی ہے ، میرے کچھ مسائل ہیں جو حکومت حل کر رہی ہے ، میں حکومت کے ساتھ ہوں ۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف کے باغی ایم این اے مخدوم باسط بخاری نے کہا ہے کہ دعوے سے کہتا ہوں کہ عمران خان کے پاس کوئی سرپرائز اور ٹرمپ کارڈ نہیں،وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد 100 فیصد کامیاب ہوگی ،عمران خان کنٹینر پر تقریر کرتے تھے تو ہرروز کہتے کہ سرپرائز دوں گا، لیکن تقریر کے بعد کام ختم ہوجاتا تھا۔

دنیا نیوز کے پروگرام میں کامران شاہد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ٹرمپ کارڈ کی بات کروں تو یاد ہوگا کہ خان صاحب جب کنٹینر پر تقریر کرتے تھے تو روز کہتے تھے کہ سرپرائز دوں گا، لیکن تقریر کرکے کام ختم ہوجاتا تھا، میں دعویٰ کرتا ہوں کہ عمران خان کے پاس کوئی سرپرائز اور ٹرمپ کارڈ نہیں ہے، ، وزیراعظم کا مورال کوئی بلند نہیں ہے، ساری ایکٹنگ ہے ، چیلنج کرتا ہوں وزیراعظم کے پاس کوئی تعداد پوری نہیں ہے، عدم اعتماد 100فیصد کامیاب ہوگی، باقی ساری ایکٹنگ ہے۔

اسی حوالے سے سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی تعداد حکومتی گنتی سے کہیں زیادہ ہے ، عمران خان کہتے ہیں کسی کو این آر او نہیں دوں گا لیکن اب اپوزیشن بھی کہہ رہی ہے ہم عمران خان کو این آر او نہیں دیں گے ، پچھلے دو تین روز میں عمران خان کے منحرف ارکان سے ملاقاتیں ہوئی ہیں ، وہ 12 یا 13 نہیں بلکہ ان کی تعداد کافی زیادہ ہے ۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کہتے ہیں کہ فواد چوہدری دعویٰ کرتے ہیں منحرف 6 سے 7 اراکین واپس آچکے ہیں تو کیا آپ کو نہیں معلوم ہم کہاں ہیں اور ہماری تعداد کتنی ہے؟ فواد چوہدری ٹی وی پر جھوٹ بولتے ہیں تو کیا یہ نیکی اور بدی کی جنگ ہے۔

Recent Posts

امن کی کوششوں میں پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے نظر آئے گی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی…

4 hours ago

14 اکتوبر کے بعد گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے…

4 hours ago

پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ…

4 hours ago

شلپا شیٹی اور راج کندرا کو عدالت سے ریلیف مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کو بمبئی ہائی…

4 hours ago

دھماکے میں جاں بحق چینی باشندوں کی میتیں چین روانہ

کراچی (قدرت روزنامہ) ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش حملے میں جاں بحق دونوں چینی…

4 hours ago

آئندہ برس کی حج پالیسی منظور ، سرکاری حج پیکیج کتنا ہوگا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے…

4 hours ago