لاہور (قدرت روزنامہ) سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستان 351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کررہی ہے اورچائے کے وقفے پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز سکور کرلیے ہیں ۔ پانچویں روز کھیل کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا۔ اوپنر عبداللہ شفیق 27 رنز بنا کر کیمرون گرین کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔
ان کی جگہ اظہر علی آئے جو ٹیم کے 105 رنز کے مجموعی اسکور پر 17 رنز بناکر اسمتھ کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ ٹیم کے 142 کے اسکور پر امام الحق بھی 70 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، وہ بھی گزشتہ دو کھلاڑیوں کی طرح کیچ آؤٹ ہوئے۔ فواد عالم 11 رنز اور محمد رضوان صفر پر پیٹ کمنز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔۔ اس سے قبل گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں جاری سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے دلیرانہ فیصلہ لیتے ہوئے اپنی اننگز 227 رنز پر ڈکلیئر کرکے قومی ٹیم کیلئے 351 رنز کا ہدف مقرر کیا۔
چوتھے روز کھیل کے اختتام تک پاکستانی اوپننگ جوڑی نے 73 رنز بنالیے تھے، جہاں امام الحق 42 اور عبداللّٰہ شفیق 27 رنز کیساتھ پر کیریز پر موجود ہیں جو آخری روز کھیل کا آغاز کریںگے۔ قومی ٹیم کو ٹیسٹ کے آخری روز جیت کے لیے 278 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی تمام 10 وکٹیں باقی ہیں۔ لاہور ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے 11 رنز بغیر کوئی وکٹ گنوائے اننگز شروع کی تھی۔
پہلے سیشن میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی تھی جب مہمان ٹیم کے ان فارم اوپنر عثمان خواجہ نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے تاہم امپائر نے اوور سٹیپنگ پر اسے نو بال قرار دیا اور یوں عثمان خواجہ ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں آسٹریلوی بلے بازوں کے درمیان 96 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی، اور اس سکور پر شاہین شاہ آفریدی نے نصف سنچری مکمل کرنیوالے ڈیوڈ وارنر کو بولڈ کردیا، انہوں نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔
مہمان ٹیم کی دوسری وکٹ لبوشین کی تھی وہ 36 رنز بنا سکے جبکہ تیسری وکٹ سمتھ کی تھی وہ 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مہمان ٹیم کا دوسری اننگز کا سکور 227 رنز پر پہنچا تو کپتان پیٹ کمنز دلیرانہ فیصلہ لیتے ہوئے اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کیا اور یوں پاکستان کو جیت کیلئے 351 رنز کا ہدف ملا۔ گزشتہ روز کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا کو مجموعی طور پر 134 رنز کی برتری حاصل تھی۔ قومی ٹیم پہلی اننگز میں 268 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جبکہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 391 رنز بنائے تھے۔ کھیل کا آغاز ہونے سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم پہنچیں جہاں دونوں ٹیموں نے ہلکی پھلکی پریکٹس بھی کی تھی۔
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…
لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…