پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر کو ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی سے الگ کرنے کی درخواست الیکشن کمیشن سے مسترد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
تحریک انصاف نے 25 جنوری اور 31 جنوری کو دائر کی گئی درخواستوں کو مسترد کرنے کے فیصلہ چیلنج کیا ہے، جب کہ اکبر ایس بابر کو اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ پر پی ٹی آئی کا جواب فراہم نہ کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ بھی چیلنج کیا گیا ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مسترد کی گئی دونوں درخواستوں کو منظور کیا جائے۔
درخواست میں مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن نے دونوں درخواستیں مسترد کیں، 15 مارچ 2022 کا آرڈر کاالعدم قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کورٹ آف لا نہیں، ایڈمنسٹریٹو اتھارٹی ہے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا تھا، فنڈز کی تفصیلات صرف الیکشن کمیشن کو بتانے کے پابند ہیں ، اکبر ایس بابر کو کیس سے الگ کیا جائے۔ پی ٹی آئی نے درخواست کی ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ پر پی ٹی آئی کا جواب اکبر ایس بابر کو ابھی نہ دیا جائے۔
واضح رہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے، فارن فنڈنگ کیس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست نمٹا دی گئی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے 29 جنوری 2018 کو معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago