عمران خان خود کو بچانے کے لیے سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں، مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی کشتی ڈوبتا دیکھ کر خود کو بچانے کے لیے سرکاری وسائل استعمال کررہے ہیں۔لاہور میں مرکزی سیکریٹریٹ میں پارٹی ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ن لیگ سے کوئی بندہ نہیں گیا، مشکل وقت میں سب نے نواز شریف کا ساتھ دیا، عمران خان کے تو سارے لوگ چلے گئے اور جارہے ہیں، کیا یہ پارٹی سے ممبران نکالیں گے یا لوگ اسے نکالیں گے؟
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان خزاں کی طرح تمھارے سارے پتے جھڑ چکے ہیں، عوام اب عمران خان کو نکا لنے کے لیے نکلے گی، عمرا ن خان کو استعفیٰ نہیں اب سیدھے گھر جانا ہوگا، عمران خان روز کہتے ہیں میرے پاس سیاسی پتے ہیں انہیں پتہ ہونا چاہیے کہ ان کے سارے پتے کٹ چکے ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان اپنی کشتی ڈوبتا دیکھ کر سرکاری وسائل استعمال کررہے ہیں، ایک ایک دن ووٹنگ آگے کر کے عمران خان اقتدار کی بھیک مانگ رہا ہے، کیا کوئی عزت والا شخص اس طرح اقتدار سے چپکا رہے گا؟ ایک رکن کو پکڑتا ہے تو دوسرا رکن بھاگ جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو کہتا تھا این آر او نہیں دوں گا آج ایڑیاں رگڑ رگڑ کر این آر او مانگ رہا ہے، تمہارا اقتدار عالمی سازش یا اپوزیشن نے ختم نہیں کیا بلکہ یہ عوام کی بددعاؤں نے ختم کیا ہے، جب میں اسلام آباد پیشی پر جارہی ہوتی ہوں تو لوگ مجھے آکر کہتے تھے کہ عمران خان سے میری جان چھڑاؤ۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

6 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

6 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

6 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

7 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

7 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

7 hours ago