اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کچھ دیر قبل قوم کے نام ایک مختصر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لوگوں سے 27 مارچ کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی جبکہ گزشتہ روز انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں اعلان کیا کہ اپوزیشن نے اپنے کارڈز شو کر دیئے ہیں لیکن میں اپنا کارڈ ووٹنگ سے ایک دنن پہلے سامنے لاؤں گا ۔
تفصیلات کے مطابق سیاست کے اس گرما گرم ماحول میں سینئر صحافی سلیم صافی بھی ٹویٹر پر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے پیغامات جاری کر رہے ہیں اور اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے ایک اور پیغام جاری کیا ہے کہ ”سرپرائز۔سرپرائز۔سرپرائز۔۔۔27 کے جلسے میں سرپرائز دینے کی دھمکیاں دینے والے وزیر اعظم کو اس سے پہلے کے3 دنوں میں ایسے ایسے سرپرائز ملنے والے ہیں کہ وہ کوئی سرپرائز دینے کے قابل ہی نہیں رہیں گے۔“
ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…
لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…
لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…
کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…
بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…