فہد مصطفیٰ کی حرکت پر سارہ لورین طیش میں آگئیں، کرسی پھینک کر ماری،پھرکیاہوا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں
کراچی(قدرت روزنامہ)مونا لیزا حسین جو سارہ لورین کے نام سے
مشہور ہیں, بالی ووڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ایک بار میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ کی حرکت پر غصے میں آنے پر کرسی پھینک کرماری تھی . پاکستان شوبز انڈسٹری کی سارہ لورین نے بالی ووڈ میں متعدد فلموں میں کام کیا جن میں ان کی اداکاری کوخوب سراہا گیا .
اداکارہ نے ایک اہم بات بتاتے کہا کہ ایک بار اداکار فہد مصطفیٰ پر غصہ آگیا تھا اور کرسی پھینک کر ماری دی تھی . اداکارہ نےڈرامہ سیریل صندل کے سیٹ پر فہد مصطفیٰ سے بدتمیزی کیے جانے کا اعتراف کیا . سارہ لورین نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل صندل کے سیٹ پر فہد مصطفیٰ کے ساتھ ان کا سین شوٹ ہونا تھا اور اس دن ان کا موڈ خراب تھا لیکن فہد انہیں بار بار سیدھے کھڑے ہونے کا کہہ رہے تھے جس پر انہوں نے کچھ دیر برداشت کیا اور بعد میں کرسی پھینک دی اور شوٹ بند کرنے کا کہا .
. .