اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اتحادی جماعتوں اور ناراض اراکین کو منانے
کا مشن . .
وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے متحرک ہوگئے . وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو میدان میں اتار دیا ہے . وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی . ایم کیو ایم رہنماؤں میں وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم ،وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق،جاوید حنیف اور صادق افتخار شامل تھے . شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اہم پیغام ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو پہنچایا . اس موقع پر وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا . عمران خان کی قیادت میں آخری گیند تک تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے .
. .