منحرف ہونے والا اہم رہنما گھر واپس لوٹ آیا ، عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی احمدحسین ڈیہڑ
نے حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیاہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے ساتھ ہوں، میرے مطالبات تسلیم کریں۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق احمد حسین ڈیہڑ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں آج پی ٹی آئی کے رکن کی حیثیت سے اسمبلی اجلاس میں گیا، میرے پانچ مطالبات ہیں اور سارے غریب سے متعلق ہیں لہٰذا عمران خان سے اپیل ہے میرے مطالبات تسلیم کریں۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ تک آپ کو وقت دیتا ہوں، وزیراعظم سے اس وقت ملوں گاجب میرے مطالبات پورے ہوں گے۔احمد حسین ڈیہڑ کا کہنا تھا کہ مجھ پرجوپیسوں کے الزام لگائے،گھرپرحملہ کیا اس پربہت دکھی ہوں، ان الزامات پر ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کا سوچ رہا ہوں۔اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے احمد حسین سے سوال کیا کہ آپ کے تحفظات ختم ہوگئے؟ اس پر احمد حسین نے کہا کہ ابھی جاری ہیں، بات ہو رہی ہے ، وزیراعظم سے ملاقات ہو رہی ہے انشااللہ۔صحافی نے سوال کیا کہ تحریک عدم اعتماد میں حکومت کاساتھ دیں گے یااپوزیشن کا؟ اس پر احمد حسین نے کہا کہ میں انشااللہ تعالی حکومت کے ساتھ ہوں، میرے کچھ مسائل ہیں جو وہ حل کریں گے۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ عدم اعتماد میں وزیراعظم کو ووٹ دے رہے ہیں؟ اس پر احمد حسین نے کہا کہ بھائی میری کچھ شرائط ہیں وہ پوری کررہے ہیں۔

Recent Posts

پی آئی اے پر تنقید، ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستانیوں سے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے قومی ایئر لائن…

1 min ago

کیا چوہدری نثار علی خان پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے متعلق دعویٰ کیا جارہا…

16 mins ago

پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ، پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ قرار، عالمی بینک کی رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں غربت کی شرح…

24 mins ago

معروف سعودی فاسٹ فوڈ چین ‘البیک’ پاکستان کب آرہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی مشہور فاسٹ فوڈ چین ‘البیک’ جلد پاکستان میں بھی…

34 mins ago

غیر مسلم طلبا و طالبات کے لیے وزارت مذہبی امور کی طرف سے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزارتِ مذہبی امور نے غیر مسلم طلبا و طالبات کے لیے تعلیمی…

42 mins ago

’منافقت چھوڑ دیں‘، محسن نقوی کی معافی سے متعلق بیان دینا عمر ایوب کو بھاری پڑگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب…

55 mins ago