اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر ارکان پر چھتری پکڑ کر کھڑے رہے . ایک طرف سیاسی موسم گرم ہے تو دوسری طرف دھوپ کی شدت ناقابل برداشت ہے .
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کسی سائے کی تلاش میں کبھی ہیٹ، کبھی کاغذ اور کبھی چھتری کا سہارا لیتے نظر آئے . میڈیا سے گفتگو کے دوران شہباز شریف نے بلاول کو بھی اپنی چھتری کے نیچے آنے کی پیشکش کی لیکن بلاول نے مخصوص انداز میں شکریہ ادا کیا . اس کے باوجود شہباز
شریف چھتری پکڑ کر کھڑے رہے .
. .