حریم فاروق نے ٹی وی اسکرین سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتادی

(قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ حریم فاروق نے ٹی وی اسکرین سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتا دی ہے .
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حریم فاروق نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہوں نے ٹی وی اسکرین سے دوری کیوں اختیار کی ہے .


انٹرویو میں میزبان نے ان کی ٹیلی ویژن اسکرین سے دوری کی وجہ پوچھی جس پر اداکارہ کا کہنا نے کہا کہ ’وہ کامیابی کے اسی فارمولے کو نہیں اپنانا چاہتی تھیں، جس پر انڈسٹری کے سبھی لوگ عمل کر رہے ہیں‘ .
اُنہوں نے کہا کہ’ وہ اپنا راستہ خود بنانا چاہتی تھیں‘ .
اُنہوں نے مزید کہا کہ’وہ مختلف کردار کرنا چاہتی تھیں اور وہ ایسے کردار کریں گی جوکہ ان کی اداکارانہ صلاحیتوں کو چیلنج کریں‘ .
حریم نے اپنے اس انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ ’وہ جلد ہی وہاج علی کے ساتھ نئے ڈرامہ سیریل’ 22 قدم‘ میں اسکرین پر نظر آئیں گی .
حریم نے بتایا کہ وہ اپنے اس نئے ڈرامے میں ایک خاتون کرکٹر کا کردار کر رہی ہیں اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے مداحوں کو ان کا یہ کردار بےحد پسند آئے گا .
یاد رہے کہ حریم فاروق اب تک ڈرامہ سیریل ’دیار دل‘، ’صنم‘ اور ’میں خیال ہوں کسی اور کا‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جس کے بعد انہوں نے متعدد فلمیں بھی کی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں