حریم فاروق نے ٹی وی اسکرین سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتادی

(قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ حریم فاروق نے ٹی وی اسکرین سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حریم فاروق نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہوں نے ٹی وی اسکرین سے دوری کیوں اختیار کی ہے۔
انٹرویو میں میزبان نے ان کی ٹیلی ویژن اسکرین سے دوری کی وجہ پوچھی جس پر اداکارہ کا کہنا نے کہا کہ ’وہ کامیابی کے اسی فارمولے کو نہیں اپنانا چاہتی تھیں، جس پر انڈسٹری کے سبھی لوگ عمل کر رہے ہیں‘۔
اُنہوں نے کہا کہ’ وہ اپنا راستہ خود بنانا چاہتی تھیں‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’وہ مختلف کردار کرنا چاہتی تھیں اور وہ ایسے کردار کریں گی جوکہ ان کی اداکارانہ صلاحیتوں کو چیلنج کریں‘۔
حریم نے اپنے اس انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ ’وہ جلد ہی وہاج علی کے ساتھ نئے ڈرامہ سیریل’ 22 قدم‘ میں اسکرین پر نظر آئیں گی۔
حریم نے بتایا کہ وہ اپنے اس نئے ڈرامے میں ایک خاتون کرکٹر کا کردار کر رہی ہیں اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے مداحوں کو ان کا یہ کردار بےحد پسند آئے گا۔
یاد رہے کہ حریم فاروق اب تک ڈرامہ سیریل ’دیار دل‘، ’صنم‘ اور ’میں خیال ہوں کسی اور کا‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جس کے بعد انہوں نے متعدد فلمیں بھی کی ہیں۔

Recent Posts

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

4 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

14 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

40 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago