عمران خان کے ٹرمپ کارڈ میں مجھے استعفیٰ نظر آرہا ہے، ناصرحسین شاہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی ٹرمپ کارڈ میں مجھے استعفیٰ نظر آرہا ہے، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی میڈیا ٹاک میں بے بسی، بوکھلاہٹ اور دماغی خلل واضح تھی . ناصر حسین شاہ نے شاہ محمود قریشی کی میڈیا ٹاک پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی ہر طرح سے چاروں شانے چت ہونے کے بعد اب جنوبی پنجاب صوبے کے شوشے میں چھپنا چاہتی ہے .

انہوں نے کہا کہ قریشی صاحب آپ کی حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے ، اب آپ گھر جانے

کی تیاری کریں، آپ جتنا عدم اعتماد سے بھاگنے کی کوشش کریں لیکن اپوزیشن آپ کو بھاگنے نہیں دے گی . صوبائی وزیر نے کہاکہ عمران خان خود کو پوپائے دی سیلر مین کا کردار سمجھ کر 27 مارچ کو بڑا اعلان کرنے کی باتیں کررہے ہیں، نہ عمران خان کے پاس پوپائے والا پالک کا ڈبا ہے نہ ہی وہ سمجھ ہے . ناصر شاہ نے کہا کہ پوپائے فکشن میں جیت جاتے تھے آپ حقیقت ہیں اور حقیقت میں ہار گئے ہیں، عمران خان ملک کی سیاسی تاریخ میں مہمان اداکار کے طورپر یاد رکھے جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں