عمران خان کے ٹرمپ کارڈ میں مجھے استعفیٰ نظر آرہا ہے، ناصرحسین شاہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی ٹرمپ کارڈ میں مجھے استعفیٰ نظر آرہا ہے، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی میڈیا ٹاک میں بے بسی، بوکھلاہٹ اور دماغی خلل واضح تھی۔ ناصر حسین شاہ نے شاہ محمود قریشی کی میڈیا ٹاک پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی ہر طرح سے چاروں شانے چت ہونے کے بعد اب جنوبی پنجاب صوبے کے شوشے میں چھپنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قریشی صاحب آپ کی حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے ، اب آپ گھر جانے

کی تیاری کریں، آپ جتنا عدم اعتماد سے بھاگنے کی کوشش کریں لیکن اپوزیشن آپ کو بھاگنے نہیں دے گی۔صوبائی وزیر نے کہاکہ عمران خان خود کو پوپائے دی سیلر مین کا کردار سمجھ کر 27 مارچ کو بڑا اعلان کرنے کی باتیں کررہے ہیں، نہ عمران خان کے پاس پوپائے والا پالک کا ڈبا ہے نہ ہی وہ سمجھ ہے۔ناصر شاہ نے کہا کہ پوپائے فکشن میں جیت جاتے تھے آپ حقیقت ہیں اور حقیقت میں ہار گئے ہیں، عمران خان ملک کی سیاسی تاریخ میں مہمان اداکار کے طورپر یاد رکھے جائیں گے۔

Recent Posts

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

43 mins ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

49 mins ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

52 mins ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

1 hour ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

1 hour ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

1 hour ago