شاہد آفریدی کے بعد رضوان تک بیمار بچے کے والد کی فریاد بھی پہنچ گئی

کراچی /لاہور (قدرت روزنامہ)کراچی ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم میں بیماربیٹے کے آپریشن کا پلے کارڈ اٹھائے والد کی فریاد محمد رضوان تک بھی پہنچ گئی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ میچ کے دوران ایک شخص پلے کارڈ اٹھائے کھڑا تھا جس میں اس نے شاہد آفریدی اور محمد رضوان سے بیٹے کا آپریشن کرانے کی اپیل کی تھی۔پلے کارڈ پر تحریر تھا کہ خدارا رضوان اور شاہد آفریدی میرے بیٹے کا آپریشن کروادو ، اسٹیڈیم میں اس شخص کے ساتھ موجود بچہ بھی پلے کارڈ اٹھائے کھڑا تھا جس میں اس نے کیمرہ مین سمیت کمنٹیٹرز سے توجہ کی درخواست کی

تھی۔تصویر وائرل ہوتے ہی باپ بیٹے کی اپیل شاہد آفریدی تک پہنچ گئی تھی اور سابق کپتان نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بذریعہ ٹوئٹ ان کی مدد کرنے کا اعلان بھی کر دیا تھا۔محمد رضوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بیمار بچے سے رابطے سے متعلق بات کی ہے۔رضوان نے اپنی ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ شاہد آفریدی اور میں نے بچے سے متعلق بات کی ہے۔رضوان نے بیمار بچے کے خیال پر شاہد آفریدی کا شکریہ بھی ادا کیا اور لکھا کہ لالہ آپ لاکھوں دلوں کی امید ہیں۔

Recent Posts

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

43 mins ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

48 mins ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

51 mins ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

1 hour ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

1 hour ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

1 hour ago