اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے وزیر اعظم اور وزراء اور حکومتی رہنمائوں کے دھمکی آمیز بیانات کے بعد سیکرٹری داخلہ ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور آئی جی اسلام آباد کے نام خط لکھ دئیے۔ جمعہ کو سامنے والی تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف کی جانب سے خط 24 مارچ کو لکھا گیا، خط میں کہاگیاکہ جیسا کے آپ کو معلوم ہے اپوزیشن نے 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد پالیمنٹ میں جمع کرائی،اسی دن قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے ریکوزیشن بھی جمع کرائی گئی۔ خط میں کہاگیاکہ تحریک عدم سے متعلق قومی
اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے آئین اور قانون واضح ہے،ہر رکن قومی اسمبلی کا حق ہے کہ وہ اجلاس میں شریک ہو سکے۔ خط میں کہاگیاکہ زیراعظم وفاقی وزراء اور وزیراعظم کے مشیران کے علاوہ بعض دیگر ذمہداران نے اراکین کو روکنے سے متعلق بیان دے رکھے ہیں۔ خط میں کہاگیاکہ اس ضمن میں غیر پارلیمانی زبان بھی استعمال کی جا رہی ہے،وزیراعظم نے ایک جلسے میں اپوزیشن لیڈر کو دھمکی بھی دی کہ انہیں دیکھ لونگا۔ خط میں کہاگیاکہ وزیر اعظم نے ڈی چوک پر 10 لاکھ لوگ اکٹھے کرنے کا بیان دے رکھا ہے،وزیراعظم نے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی کو ان لوگوں کے درمیان سے گزر کر جانا ہوگااس سلسلے میں خون ریزی کا خطرہ ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…