سجل اور احد رضا میر گھر اور محبت سے محروم ہوگئے، ٹی وی میزبان مایا خان کی عوام سے اپیل

کراچی (قدرت روزنامہ)ٹی وی میزبان مایا خان نے لوگوں کی جانب سے سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کے معاملے پر افواہیں پھیلانے والے افراد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوڑے سے متعلق خبریں پھیلانا بند کریں۔مایا خان نے انسٹاگرام اسٹوریز میں سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کے معاملے پر افواہیں پھیلانے والے افراد کو کہا کہ وہ دونوں اداکاروں کو تنہا چھوڑ دیں۔انہوں نے لکھا کہ دونوں اداکاروں نے اپنا گھر اور پیار کھو دیا، انہیں زندگی کے مشکل وقت میں تنہا چھوڑ دیا جائے۔مایا خان نے لکھا کہ دونوں اپنی محبت کی

امید سے بھی محروم ہوگئے مگر لوگ ان کے حوالے سے افواہیں پھیلانے سے باز نہیں آ رہے۔ٹی وی میزبان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سجل علی اور احد رضا میر کی تصاویر شیئر کرکے ان کے مشکل وقت کو مزید مشکل نہ بنائیں۔انہوں نے اپنی مختصر ویڈیو میں بھی لوگوں کو اپیل کی کہ وہ سجل علی اور احد رضا میر کے حوالے سے افواہیں پھیلانا بند کریں۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو اپنی زندگی کے مسائل کا کچھ علم نہیں ہوتا مگر دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں۔اگرچہ ٹی وی میزبان نے لکھا کہ جوڑا اپنے گھر اور محبت سے محروم ہوگیا، تاہم انہوں نے ان کی طلاق ہوجانے کی تصدیق نہیں کی۔مایا خان سے قبل اداکار اظفر رحمٰن نے بھی لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ جوڑے کے حوالے سے افواہیں نہ پھیلائیں۔ اظفر رحمٰن نے بھی انسٹاگرام پوسٹ میں ان کا نام لکھے بغیر طلاق کے معاملے پر مداحوں کو اپیل کی۔اظفر رحمٰن نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ جب میاں اور بیوی دونوں معروف شخصیات ہوں تو ان کی طلاق مزید مشکل بن جاتی ہے۔

Recent Posts

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

7 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

19 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

25 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

28 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago