وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپریل اور مئی کیلئے خوردنی تیل کی درآمد پر 10 فیصد ٹیکس ریلیف کی منظوری دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپریل اور مئی کیلئے خوردنی تیل کی درآمد پر 10 فیصد ٹیکس ریلیف کی منظوری دیدی۔ جمعہ کو وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، سیکرٹری صنعت و پیداوار، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی ماہانہ خوردہ قیمتیں نہایت غیر مستحکم ہیں، خوردہ قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً دو گنا بڑھ چکی ہیں۔

بتایاگیاکہ جنوری میں قیمتوں میں تقریباً 1351 ڈالر فی ٹن نمایاں اضافہ ہوا ہے۔حکومت کا پام آئل کی قیمتوں میں اضافے اور رمضان میں متوقع کمی سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلہ کیا اس حوالے سے وزیر خزانہ نے اپریل اور مئی کیلئے خوردنی تیل کی درآمد پر 10 فیصد ٹیکس ریلیف کی منظوری دیدی۔ اعلامیہ کے مطابق خوردنی تیل کی درآمد پر ٹیکس میں چھوٹ کا اقدام مختصر مدت کے لئے کیا جا رہا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق فیصلے کا مقصد صارفین کو خوردنی تیل کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا ہے، گھی اور کھانے کے تیل کی ملک کی سالانہ طلب کا 90 فیصد درآمدات پر منحصر ہے۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ رواں سال ملکی چینی کی پیداوار 75 لاکھ ٹن ہو گی ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ملکی چینی کی پیداوار میں 20 لاکھ ٹن کا اضافہ کا امکان ہے ،پاکستان دوبارہ اضافی چینی کی پیداوار رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ،اس وقت ملک میں چینی کی ایکس مل قیمت 81 روپے فی کلوگرام ہے،ملک میں چینی کی قیمت گزشتہ سال کے مقابلے میں خاصی کم ہے ۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

4 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

4 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

4 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

4 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

4 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

5 hours ago