‘فرح نامی خاتون کے تانے بانی جادو ٹونے اور بنی گالا سے ملتے ہیں، مریم نواز کا الزام

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ لاہور کی ایک فرح نامی خاتون ہے جس کے تانے بانے بنی گالہ اور جادو ٹونے سے ملتے ہیں .

مریم نواز نے لاہور میں کارکنوں سے خطاب کیا اور وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا .

اپنے خطاب میں مریم کا کہنا تھاکہ ’لاہور کی فرح نامی ایک خاتون ہے جس کے سارے تانے بانے بنی گالہ اور جادو ٹونے سے ملتے ہیں، کوئی پوسٹنگ، کوئی ٹرانسفر اور کوئی تبدیلی کروڑوں روپے سے کم رشوت میں نہیں ہوتی اور وہ تانے بانے سارے عمران خان کے گھر سے ملتے ہیں اور آنے والے دنوں میں ثبوتوں کی بھرمار میڈیا پر دیکھیں گے‘ . اس کے بعد سوشل میڈیا پر فرح نامی خاتون سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھاکہ سب سکینڈلز کا باپ ہے اور اس کے تانے بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں . انہوں نے کہا کہ صرف پوسٹنگ ٹرانسفرز کیلئے لی گئی رشوت میں 6 ارب سے زیادہ کمایا گیا . ان کا کہنا تھاکہ آئندہ دنوں میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت سامنے آئیں گے .

. .

متعلقہ خبریں