‘فرح نامی خاتون کے تانے بانی جادو ٹونے اور بنی گالا سے ملتے ہیں، مریم نواز کا الزام

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ لاہور کی ایک فرح نامی خاتون ہے جس کے تانے بانے بنی گالہ اور جادو ٹونے سے ملتے ہیں۔

مریم نواز نے لاہور میں کارکنوں سے خطاب کیا اور وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اپنے خطاب میں مریم کا کہنا تھاکہ ’لاہور کی فرح نامی ایک خاتون ہے جس کے سارے تانے بانے بنی گالہ اور جادو ٹونے سے ملتے ہیں، کوئی پوسٹنگ، کوئی ٹرانسفر اور کوئی تبدیلی کروڑوں روپے سے کم رشوت میں نہیں ہوتی اور وہ تانے بانے سارے عمران خان کے گھر سے ملتے ہیں اور آنے والے دنوں میں ثبوتوں کی بھرمار میڈیا پر دیکھیں گے‘۔اس کے بعد سوشل میڈیا پر فرح نامی خاتون سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھاکہ سب سکینڈلز کا باپ ہے اور اس کے تانے بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صرف پوسٹنگ ٹرانسفرز کیلئے لی گئی رشوت میں 6 ارب سے زیادہ کمایا گیا۔ ان کا کہنا تھاکہ آئندہ دنوں میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت سامنے آئیں گے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

4 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

4 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

4 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

4 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

4 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

5 hours ago