اوتھل، ہنگلاج نانی مندر کا تین روزہ سالانہ میلہ شروع، بڑی تعداد میں یاتریوں کی آمد

اوتھل (قدرت روزنامہ) ہنگلاج نانی مندر کا تین روزہ سالانہ میلہ گزشتہ روز سے شروع ہوگیا ہے یہ تین روزہ میلہ 27مارچ تک جاری رہے گا،ہنگلاج نانی مندر کے میلے میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں ہندو یاتری شرکت کریں گے،ہندو یاتریوں کے قافلے مندر کی طرف رواں دواں ہیں،سندھ کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں پیدل سفر کرکے یاتری پہنچ گئے ہیں اور کچھ پہنچنے والے ہیں۔لسبیلہ کی انتظامیہ کیجانب سے سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کردیئے گئے ہیں۔ذرائع کی مطابق میلے میں پولیس اور لیویز کے 8سو سے زائد اہلکاران سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔کنڈ ملیر بلوچستان میں قائم ہنگلاج نانی مندر ہندو تہذیب میں سب سے بڑی تیرتھ استہان تصور کی جاتی ہے.جبکہ شری ہنگلاج ماتا ویلفیئر اینڈ ڈیولمپنٹ سوسائٹی کے صدر مکھی ونود کمار لاسی،جنرل سیکریٹری ویرسی مل کیڈوانی،اقلیتی برادری کی معزز شخصیت ڈاکٹر تولہ رام لاسی،پریس سیکریٹری و سابق کونسلر پرکاش کمار لاسی اور لال چند لاسی نے ہنگلاج نانی مندر کے میلے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شری ہنگلاج ماتا ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ سوسائٹی کیجانب سے یاتریوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے بہتر اقدامات کئے گئے ہیں،یاتریوں کو ٹھنڈے پانی،تین وقت کا کھانا،فری میڈیکل ادویات سمیت دیگر سہولیات مہیا کی جارہی ہیں،انہوں نے کہا کہ میلے کی سکیورٹی کیلئے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام سکیورٹی فورسز اداروں کی جانب سے بہتر اقدامات کئے گئے ہیں،صحت کی سہولت کیلئے محکمہ ہیلتھ لسبیلہ اور این جی اوز کی جانب سے ہمیں بڑی تعداد میں ادویات بھی فراہم کی گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ ایدھی فانڈیشن کی جانب سے ایمبولنسز بھی دی گئی ہیں جس پر ہم ایدھی فانڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی اور لسبیلہ کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی کا تہہ دل سے مشکور ہیں ، انہوں نے کہا کہ یہ میلہ تاریخی ایونٹ ہے جس کو ہر سال بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے جبکہ گزشتہ دو سالوں سے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث میلے کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا تاہم رواں برس تمام محکموں کے تعاون سے میلے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں کثیر تعداد میں یاتری شریک ہیں ۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

5 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

5 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

6 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

7 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

7 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

7 hours ago