کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے قومی اسمبلی اجلاس ملتوی کئے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر آج پارلیمنٹ میں کسٹوڈین آف دی ہاﺅس ثابت نہیں ہوئے انہوں نے حسب روایت ٹائیگر آف بنی گالہ کا کردار ادا کیا ہے، عمران نیازی مولانا فوبیا کی بیماری میں مبتلا ہیں، مولانافضل الرحمن پارلیمنٹ سے باہرہوکے بھی آپ کے لئے ڈراﺅناخواب بن چکاہے . اپنے بیان میں انہوں نے کہاہے کہ اسپیکر صاحب غیر آئینی تاخیری حربوں سے کپتان کی کرسی نہیں بچا سکتے، عمران نیازی ایوان اور عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں،اس وقت کپتان کے اپنے کھلاڑی ساتھ کھیلنے کو تیار نہیں ہیں، عمران نیازی کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ وہ آئین کے سامنے سرینڈر ہو جائے، نیازی ملکی سیاست کی سب سے بڑی برائی ہے، جس کی اصلاح نہ درود سے ہو سکتی ہے اور نہ بارود سے .
انہوں نے کہا ہے کہ اب اس برائی کو تحریک عدم اعتماد سے ہی ختم کرکے دم لیں گے . ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر کے اسپیکر اسد قیصر نے کسٹوڈین آف دی ہاﺅس کی بجائے بنی گالا کے ٹائیگر کا کردار ادا کیا مگر ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اسپیکر تاخیری حربے استعمال کرکے عمران نیازی کی کرسی نہیں بچا سکتے . انہوں نے عمران خان کی مانسہرہ جلسے کے خطاب پرردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ عمران نیازی،،مولانافوبیا،،کے بیماری میں مبتلاہے،مولانافضل الرحمن پارلیمنٹ سے باہرہوکے بھی آپ کے لئے ڈراﺅناخواب بن چکاہے،عمران نیازی،تحریک عدم اعتمادپرووٹ سے بھاگ رہے ہو،غیرت ہے آﺅ پارلیمنٹ میں ووٹ ٹوووٹ لڑیں گے ،گھبراگئے،ڈرگئے،بھاگ گئے،تم کوبھاگنے نہیں دینگے،قوم فیصلہ کرچکی ہے کہ ہم عمران نیازی نہیں پاکستان بچانے نکلیں گے،تم چوروں جھوٹوں کرپٹ مافیا کے سردارہو،اب تمہاری کرسی آپ کے خودکش وفاقی وزرا شہریارآفریدی اورغلام سروربھی نہیں بچاسکیں گے،انہپوں نے کہا ہے کہ فرعون نے اقتدارڈوبتے دیکھ کرمذہبی کارڈاستعمال کی تھی ایک دن تم سے پوچھاجائیگاکہ تم کواقتدارسے نکالنے میں کتنے آدمی تھے تم ،،رو رو،،کے جواب دوگے ،،تین آدمی تھے . جسے تم چوہے سے پکارپکارکے تھکتے نہیںوہ ہیروثابت ہونگے .
. .