پاکستان نے دنیا کو جگانے کیلئے او آئی سی کا اجلاس بلایا، ثمینہ ممتاز زہری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے او آئی سی وزراءخارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس کی میزبانی کرنا بہت بڑا اعزاز ہے اور امت مسلمہ کے لئے نہایت خوش آئند اقدام ہے جس کے اثرات تمام مسلم ممالک پر پڑیں گے ۔چند ماہ قبل افغانستان سے متعلق کامیاب او آئی سی اجلاس منعقد کر کے پاکستان نے موثر سفارت کاری کا حق ادا کیا جسے دنیا بھر میں سراہا گیا اور اب ایک مرتبہ پھراو آئی سی وزراءخارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس کا انعقاد پاکستان کے لئے بڑا اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں او آئی سی وزراءخارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس کا انعقاد نہایت احسن اقدام ہے جسے اسلامی ممالک کی بھرپور شرکت نے کامیابی سے ہمکنار کیا ۔پاکستان نے ہمیشہ مسلم ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے مثبت کوششیں کی ہیں اور پاکستان کی ان کوششوں کو مسلم ممالک میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و خوشحالی اور ترقی کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور اس کے لئے ہر ممکن اقدامات کی بھرپور حمایت کی ہے اور کرتا رہے گا۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ پاکستان نے کشمیر ، فلسطین ، افغانستان سے متعلق قراردادوںکے ذریعے ااو آئی سی اجلاس میں بھرپور آواز اٹھائی اوراجلاس میں شامل تمام ممالک نے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کی جس میں دنیا کے سامنے ان مسائل کو اجاگر کیا اور کہا کہ کشمیر، فلسطین اور افغانستان دنیا کے بڑے مسائل ہیں اور ان مسائل کو حل کرانے کے لئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے منظور کردہ قراردادوں پرفوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے 48 ویں وزراءخارجہ اجلاس میں اسلاموفوبیا پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور اجلاس میں اسلاموفوبیا جیسے منفی پروپیگنڈہ کی شدید مذمت کی گئی اور مغربی دنیا پر واضح کیا گیا کہ اسلام امن پسند مذہب ہے اور دین اسلام میں دہشت گردی اور شدت پسندی کی کوئی گنجائش نہیںجبکہ دہشت گردی یا شدت پسندی کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں مختلف ممالک کی جانب سے پیش کردہ قراردادوں کی منظوری اجلاس کی کامیابی ہے لیکن اصل کامیابی جب ملے گی جب ان قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے ۔ مسلم اُمہ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ دنیا کے سامنے مسلم ممالک کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کریں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اس بارے میں عملدرآمد کرایا جائے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے امید ظاہر کی کہ او آئی سی اجلاس میں فیصلوں اور قراردادوں پر موثر کارروائی ہو گی ۔انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان نے دنیا کو جگانے کے لئے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس بلایااور اللہ تعالیٰ کی مدد سے پاکستان کو بھرپورتاریخی و سفارتی کامیابی نصیب ہوئی جس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ کامیاب او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس منعقد کر کے پاکستان نے موثر سفارت کاری کا حق ادا کر دیا جس کے مثبت نتائج جلد برآمد ہوں گے ۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

2 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

3 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

3 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

3 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

3 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

4 hours ago