(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے جمعیت علماء اسلام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے .
وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کی زیر صدار ت اہم اجلاس ہوا ہے .
اجلاس میں آئی جی، ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد، راولپنڈی پولیس اور رینجرز حکام شریک ہوئے .
حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے جے یو آئی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے .
ذرائع کے مطابق جے یو آئی عدالتی احکامات کے برعکس سرینگر ہائی وے پر جلسے کی تیاریاں کر رہی ہے .
حکومتی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کی طرف سے عمل درآمد رپورٹ بھی جمع کرائی جائے گی .
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں عدالتی احکامات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کا ذکر کیا جائے گا .
. .