سام سنگ اے 13؛ کم قیمت میں بہترین فیچر کا حامل فون

(قدرت روزنامہ)جنوبی کوریا کے موبائل سازادارے سام سنگ کی جانب سے اے سیریزمیں اضافے کا سلسلہ جاری ہے .

ٹیک ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق سام سنگ نے گزشتہ ہفتے ہی ’ گلیکسی اے 53 فائیوجی‘ کے نام سے ایک فلیگ شپ فون متعارف کرایا تھا .

کمپنی نے اسی تسلسل کو برقرر رکھتے ہوئے آج ایک اور کم بجٹ فون مارکیٹ میں لانچ کردیا ہے .

گلیکسی اے 13 کے نام سے پیش کیا جانے والا یہ 4 جی فون گلیکسی اے 12 اور گلیکسی اے 22 کا جانشین ہے .

سام سنگ کے اس نئے ماڈل میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقت وربیٹری کے ساتھ 4 کیمروں پرمشتمل سیٹ اپ دیا گیا ہے .

کمپنی کی جانب سے گلیکسی اے 13 میں اینڈروئیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جس کی اسکن One UI 4.1 کے ساتھ ہے .

یہ اسکن سام سنگ کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائے گئے فلیگ شپ ماڈل میں بھی دی گئی ہے .

گلیکسی اے 13 کی اسپیسیفیکنشز

گلیکسی اے 13 میں اوکٹا کور پروسیسر کے ساتھ 6.6 انچ کی فل ایچ ڈی ایل سی ڈی اسکرین دی گئی ہے جو کہ 1080×2408 پکسلز کے ساتھ اچھا ڈسپلے فراہم کرتی ہے .

سام سنگ کے اس نئے ماڈل میں عقبی حصے پرچارکیمرے دیے گئے ہیں . مرکزی کیمرا 50 میگا ہکسلز، سیکنڈری کیمرا 5 میگا پکسلز کے الٹرا وائیڈ اینگل کے ساتھ ہے .

بقایا دو کیمرے میکرواورڈیپتھ لینس کے ساتھ 2 میگا پکسلز کے ہیں . سیلفی کے لیے فرنٹ پر8 میگا پکسلزکا کیمرا دیا گیا ہے .

گلیکسی اے 13 میں 4 جی بی ریم، 64 جی بی اسٹوریج اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جسے مائیکروایس ڈی کارڈ کی مدد سے ایک ہزارجی بی (ایک ٹیرا بائٹ) تک بڑھایا جاسکتاہے .

سائیڈ ماؤنٹڈ فنگرپرنٹ سینسرکے ساتھ ایکسیلیرومیٹر، جائرو اسکوپ، جیو میگنیٹک، ورچوئل لائٹ اورورچوئل پراکسیمیٹی سینسرزدیے گئے ہیں .

195 گرام وزن کے حامل اس فون کوچاررنگوں بلیک، لائٹ بلیو، اورنج اورسفید میں متعارف کرایا گیا ہے .

ابتدائی طور پر اس ماڈل کو انڈیا میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے ویریئنٹ کی قیمت 14 ہزار999 بھارتی ( تقریبا 37 ہزار پاکستانی)، جب کہ 6 جی بی ریم، 128 جی بی روم والے ماڈل کو 17 ہزار 999 بھارتی (تقریبا 43 ہزار پاکستانی) میں لانچ کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں