سام سنگ اے 13؛ کم قیمت میں بہترین فیچر کا حامل فون

(قدرت روزنامہ)جنوبی کوریا کے موبائل سازادارے سام سنگ کی جانب سے اے سیریزمیں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیک ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق سام سنگ نے گزشتہ ہفتے ہی ’ گلیکسی اے 53 فائیوجی‘ کے نام سے ایک فلیگ شپ فون متعارف کرایا تھا۔

کمپنی نے اسی تسلسل کو برقرر رکھتے ہوئے آج ایک اور کم بجٹ فون مارکیٹ میں لانچ کردیا ہے۔

گلیکسی اے 13 کے نام سے پیش کیا جانے والا یہ 4 جی فون گلیکسی اے 12 اور گلیکسی اے 22 کا جانشین ہے۔

سام سنگ کے اس نئے ماڈل میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقت وربیٹری کے ساتھ 4 کیمروں پرمشتمل سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے گلیکسی اے 13 میں اینڈروئیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جس کی اسکن One UI 4.1 کے ساتھ ہے۔

یہ اسکن سام سنگ کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائے گئے فلیگ شپ ماڈل میں بھی دی گئی ہے۔

گلیکسی اے 13 کی اسپیسیفیکنشز

گلیکسی اے 13 میں اوکٹا کور پروسیسر کے ساتھ 6.6 انچ کی فل ایچ ڈی ایل سی ڈی اسکرین دی گئی ہے جو کہ 1080×2408 پکسلز کے ساتھ اچھا ڈسپلے فراہم کرتی ہے۔

سام سنگ کے اس نئے ماڈل میں عقبی حصے پرچارکیمرے دیے گئے ہیں۔ مرکزی کیمرا 50 میگا ہکسلز، سیکنڈری کیمرا 5 میگا پکسلز کے الٹرا وائیڈ اینگل کے ساتھ ہے۔

بقایا دو کیمرے میکرواورڈیپتھ لینس کے ساتھ 2 میگا پکسلز کے ہیں۔ سیلفی کے لیے فرنٹ پر8 میگا پکسلزکا کیمرا دیا گیا ہے۔

گلیکسی اے 13 میں 4 جی بی ریم، 64 جی بی اسٹوریج اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جسے مائیکروایس ڈی کارڈ کی مدد سے ایک ہزارجی بی (ایک ٹیرا بائٹ) تک بڑھایا جاسکتاہے۔

سائیڈ ماؤنٹڈ فنگرپرنٹ سینسرکے ساتھ ایکسیلیرومیٹر، جائرو اسکوپ، جیو میگنیٹک، ورچوئل لائٹ اورورچوئل پراکسیمیٹی سینسرزدیے گئے ہیں۔

195 گرام وزن کے حامل اس فون کوچاررنگوں بلیک، لائٹ بلیو، اورنج اورسفید میں متعارف کرایا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر اس ماڈل کو انڈیا میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے ویریئنٹ کی قیمت 14 ہزار999 بھارتی ( تقریبا 37 ہزار پاکستانی)، جب کہ 6 جی بی ریم، 128 جی بی روم والے ماڈل کو 17 ہزار 999 بھارتی (تقریبا 43 ہزار پاکستانی) میں لانچ کیا گیا ہے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

6 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

6 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

6 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

6 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

6 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

7 hours ago