(قدرت روزنامہ)ترین گروپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان معاملات پوائنٹ آف نوریٹرن پر پہنچ گئے .
ترین گروپ نے مائنس بزدار کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے 27 مارچ کو ہونے والے جلسے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا .
ترین گروپ کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے اراکین 27 مارچ کو اسلام آباد جلسے میں نہیں جائیں گے . جلسے میں نہ جانے کا فیصلہ مشاورت سے کیا گیا . گروپ اراکین نے فیصلے سے متعلق جہانگیرترین کو بھی آگاہ کردیا ہے .
واضح رہے کہ ترین گروپ کی جانب سے بار بار عثمان بزدار کی تبدیلی کا مطالبہ کیا جارہا ہے . گذشتہ روز ترجمان ترین گروپ عون چودھری نے بھی کہا تھا جب تک وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل نہیں کیا جاتا حکومت کیساتھ معنی خیز اور سنجیدہ مزاکرات نہیں ہوسکتے .
. .