قافلے آ رہے ہیں آ کر رہیں گے، راستے میں رکاوٹ نہ بنو، بدمعاشی سے کام نہیں چلے گا: عبدالغفور حیدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جمیعت العلمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت تصادم چاہتی ہے لیکن ہمارے قافلے آ رہے ہیں آ کر رہیں گے، راستے میں رکاوٹ نہ بنو، رکاوٹیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔ انہوں ںے استفسار کیا کہ ہم نے تین چار ماہ پہلے جلسے کا اعلان کیا تھا تو کیا ضروری تھا حکومت بھی جلسہ کرتی؟

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے آج اپوزیشن لیڈر اور قائدین کو بولنے نہیں دیا یہ بہت بڑی زیادتی ہے، تاریخ اسپیکر کے کردار کو کبھی بھی ٹھیک نہیں کہے گی۔

پریس کانفرنس میں جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اسلم غوری بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر تاخیری حربوں سے عمران کو نہیں بچا سکتے، عمران کے دن گنے جا چکے ہیں، کشتی ڈوب رہی ہے اور آپ اس کشتی کو ڈوبنے سے نہیں بچا سکتے۔

جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکمران اکثریت کھو بیٹھے ہیں لیکن اس کے باوجود مسلط ہیں، اقتدار کیلئے ان کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں رہا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ سندھ کے قافلے اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں، بلوچستان کے قافلے رات کسی وقت ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ جائیں گے اور کل ہی کسی وقت جمیعت کی قیادت میں اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے جس میں قریبی اضلاع کے بھی قافلے شامل ہوں گے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے شمالی اضلاع سے بھی قافلے کل روانہ ہو جائیں گے، پروگرام کے تحت کل تین بجے تمام قافلے اکٹھے ہوں گے جس کے بعد ان کا رخ اسلام آباد کی طرف ہو گا، 26 کو مسلم لیگ ن کا قافلہ لاہور سے روانہ ہو گا اور 28 مارچ کو ن لیگ کا قافلہ ہمارے قافلے میں شامل ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مہنگائی مارچ ہو گا۔

ہم نیوز کے مطابق جے یو آئی (ف) اور پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بتائیں گے کہ اب بدمعاشی سے کام نہیں چلے گا۔

Recent Posts

حکومت کا پہلے مرحلے میں 2400 میگا واٹ کی 5 آئی پی پیز بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس کے آئی…

3 mins ago

ڈرا دھمکا کر صلح نامہ پر دستخط کروائےگئے، پیرکی حویلی میں قتل بچی کی والدہ کا انکشاف

خیر پور(قدرت روزنامہ)رانی پور میں بااثر پیر کی حویلی میں تشدد کے باعث تڑپ تڑپ…

11 mins ago

کراچی دھماکے کے شبہے میں خاتون گرفتار، دہشتگرد کو قریبی عمارت سے سپورٹ ملنے کا انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر ہونے والے دھماکے کے شبہے…

21 mins ago

’لاہور صرف نام نہیں ایک برانڈ ہے‘ گلوکار ہنی سنگھ نے لاہور سے متعلق مزید کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کا ایک ویڈیو…

34 mins ago

سفر کے لیے ڈرم کا استعمال، ’وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بار بار غائب ہوں گے تو یہی حال ہوگا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر خیبر پختونخوا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے…

2 hours ago

پاکستان میں چینی باشندوں پر کون کون سے بڑے حملے ہو چکے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک چین کی دوستی کی مثالیں دنیا بھر میں دی جاتی ہیں،…

2 hours ago