(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کے آفیشل یوٹیوب چینل سے ”وزیراعظم” کے لفظ کو ہٹا کر صرف عمران خان کر دیا گیا ہے . اس یوٹیوب چینل کا پہلے نام ” پرائم منسٹر عمران خان” تھا .
وزیراعظم عمران خان کے اس آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ 47 ہزار فالورز ہیں . اس پر حال میں ان کے مانسہرہ جلسہ کی بھی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے .
اس یوٹیوب چینل کو 14 نومبر 2019ء کو بنایا گیا تھا . اس چینل پر وزیراعظم عمران خان کے خطابات، انٹرویوز اور تقریروں کی بے شمار ویڈیوز موجود ہیں . سوشل میڈیا صارفین حیران ہیں کہ عمران خان کے اس چینل سے لفظ ”وزیراعظم” کیوں ہٹایا گیا ہے .
یہ بات ذہن میں رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اس بات کی کبھی تصدیق نہیں کی گئی کہ یہ یوٹیوب چینل ان کا ہے . ہو سکتا ہے کہ یہ چینل ان کے کسی مداح یا پی ٹی آئی کے کارکن نے ان کے نام سے بنایا ہو . بہرحال 2019ء سے یہ چینل ”پرائم منسٹر عمران خان” کے نام سے ہی یوٹیوب پر موجود تھا، جس کا نام اب تبدیل کر دیا گیا ہے .
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتے ہیں . یوٹیوب کے علاوہ انہوں نے اپنا فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام اکائونٹ بھی ہے . ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عمران خان کے لاکھوں فالورز ہیں .
. .