(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کے آفیشل یوٹیوب چینل سے ”وزیراعظم” کے لفظ کو ہٹا کر صرف عمران خان کر دیا گیا ہے۔ اس یوٹیوب چینل کا پہلے نام ” پرائم منسٹر عمران خان” تھا۔
وزیراعظم عمران خان کے اس آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ 47 ہزار فالورز ہیں۔ اس پر حال میں ان کے مانسہرہ جلسہ کی بھی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے۔
اس یوٹیوب چینل کو 14 نومبر 2019ء کو بنایا گیا تھا۔ اس چینل پر وزیراعظم عمران خان کے خطابات، انٹرویوز اور تقریروں کی بے شمار ویڈیوز موجود ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین حیران ہیں کہ عمران خان کے اس چینل سے لفظ ”وزیراعظم” کیوں ہٹایا گیا ہے۔
یہ بات ذہن میں رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اس بات کی کبھی تصدیق نہیں کی گئی کہ یہ یوٹیوب چینل ان کا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ چینل ان کے کسی مداح یا پی ٹی آئی کے کارکن نے ان کے نام سے بنایا ہو۔ بہرحال 2019ء سے یہ چینل ”پرائم منسٹر عمران خان” کے نام سے ہی یوٹیوب پر موجود تھا، جس کا نام اب تبدیل کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتے ہیں۔ یوٹیوب کے علاوہ انہوں نے اپنا فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام اکائونٹ بھی ہے۔ ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عمران خان کے لاکھوں فالورز ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…