بھارتی اداکارہ کا مذہب کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی شو ’انوپما‘ میں نندنی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اناگھا بھوسلے نے اداکاری چھوڑ کر روحانی سفر پر چلنے کا اعلان کردیا۔انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کو شوبز سے کنارہ کشی کے حوالے سے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا اور ایک تفصیلی نوٹ بھی لکھا جس میں انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی کے فیصلے کی وجہ کا بتایا۔انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ان کے فیصلے کا احترام کریں گے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’میں جانتی ہوں کہ آپ سب مجھ پر مہربان

رہے ہیں اور اس کے لیے میں آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ ’ آپ میں سے کچھ ابھی تک نہیں جانتے کہ میں باضابطہ طور پر فلم اور ٹیلی ویڑن انڈسٹری کو چھوڑ رہی ہوں، میں امید کرتی ہوں کہ آپ سب میرے فیصلے کا ضرور احترام کریں گے اور اس کی حمایت کریں گے۔شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’میں نے یہ فیصلہ اپنے مذہبی عقائد اور روحانی راستے پر چلنے کی وجہ سے لیا۔اداکارہ نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ آپ کو اپنے شوق اور مِشن کو جاری رکھنا چاہیے لیکن جہاں آپ کی ذات اور شعور میں خرابی پیدا ہورہی ہو تو میرا ماننا ہے کہ اس راستے کو چھوڑنا یا اس سے دور ہونا بہتر ہے۔

Recent Posts

بانی پی ٹی آئی گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی بہتری کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈا…

1 min ago

کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی، مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ماڑی پورمیں کارروائی کرکے مبینہ بھارتی…

14 mins ago

عدالتی فیصلوں کی مثالوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے: چیف جسٹس فائز عیسیٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں…

21 mins ago

پنجاب میں زراعت، خوراک اور صنعت و تجارت کو ضم کرکے نیام محکمہ قائم کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب میں محکمہ زراعت، خوراک اور صنعت و تجارت کو ضم کرکے…

27 mins ago

خیبرپختونخوا: کے پی ہاؤس اسلام آباد پرپولیس حملے کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا اسمبلی نے کے پی ہاؤس اسلام آباد پرپولیس حملے کی تحقیقات…

35 mins ago

ملک میں غیرملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے: ماہرین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سال 2024 کے آغاز سے اب تک ملک بھر میں غیر ملکیوں…

42 mins ago