گوادر ایک نئے معاشی مرکز کی حیثیت سے ابھر رہا ہے، صادق سنجرانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کے چار رکنی وفد نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران ر سرمایہ کاری کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر غور کیا گیا۔برطانوی سرمایہ کاروں میں کیری گوف کے ایم ڈی البرٹ بیرے لیسے اور ٹرولیکس کے ایم ڈی تھامس البرٹ لیسے اور انکے وفد کے اراکین شامل تھے۔وفد نے چیئرمین سینیٹ کو اپنے دورے کے مقاصد بارے آگاہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اورسازگار ماحول موجود ہے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے سرمایہ کاروں کو مراعات بھی دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری و معاشی روابط عوام کو مزید قریب لانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔سرمایہ کاروں کا اعتماد معیشت کے استحکام میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ حکومت بہترین پالیسیاں بنا رہی ہے جس سے سرمایہ کاروں کو وسیع مواقع میسر ہونگے اور ان کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے۔صادق سنجرانی نے کہا کہ گوادر ایک نئے معاشی مرکز کی حیثیت سے ابھر رہا ہے۔برطانوی سرمایہ کار گوادر میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ خطے کی ترقی و خوشحالی میں گوادر کلیدی کردار ادا کرے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کے برطانیہ سے تاریخی تعلقات ہیں۔ تجارتی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد برطانیہ میں آباد ہے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ملاقات میں سینیٹرز شبلی فراز، سیف اللہ نیازی بھی موجود تھے۔

Recent Posts

بانی پی ٹی آئی گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی بہتری کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈا…

6 mins ago

کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی، مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ماڑی پورمیں کارروائی کرکے مبینہ بھارتی…

19 mins ago

عدالتی فیصلوں کی مثالوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے: چیف جسٹس فائز عیسیٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں…

27 mins ago

پنجاب میں زراعت، خوراک اور صنعت و تجارت کو ضم کرکے نیام محکمہ قائم کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب میں محکمہ زراعت، خوراک اور صنعت و تجارت کو ضم کرکے…

33 mins ago

خیبرپختونخوا: کے پی ہاؤس اسلام آباد پرپولیس حملے کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا اسمبلی نے کے پی ہاؤس اسلام آباد پرپولیس حملے کی تحقیقات…

40 mins ago

ملک میں غیرملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے: ماہرین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سال 2024 کے آغاز سے اب تک ملک بھر میں غیر ملکیوں…

48 mins ago