ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد یا معاہدے کی تردید کر دی

کراچی (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت سے اتحاد کی تردید کر دی۔انہوں نے کراچی میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سندھ حکومت سے نہ کوئی معاہدہ ہوا ہے نہ کوئی اتحاد ہوا ہے۔ہم اپوزیشن کے کردار کو مضبوط اور مثبت کرنا چاہتے ہیں۔ہم شہری علاقوں کے مطالبات پر احتجاج کر رہے ہیں۔
ہم چاہتے تھے سندھ حکومت مطالبات سنے، تسلیم کرے اور عمل کرے۔صوبائی حکومت ہمیں سننے کو تیار ہی نہیں ہوئی ہے اور ہم نے مطالبات پیش کر دئیے ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ہم نے ہی پی کو اپنے مطالبات کی یادداشت پیش کر دی ہے۔مطالبات پر عملدرآمد کے لیے میکنزم تیار کرنے کے لیے پھر بیٹھیں گے۔

یہاں واضح رہے کہ گذشتہ روز بتایا گیا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بعد ن لیگ نے بھی ایم کیو ایم کے مطالبات مان لیے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق رات گئے مسلم لیگ ن کے وفد کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات ہوئی۔دونوں جماعتوں میں مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق ن لیگ نے ایم کیو ایم کے وفاق سے متعلق مطالبات کو مان لیا۔ ملاقات میں مردم شماری اور بلدیاتی قانون کو آئینی تحفظ دینے پر اتفاق کیا گیا جب کہ سرکلر ریلوے اور کے فور سمیت دیگر اہم نکات پر بھی اتفاق ہوا۔
دونوں جماعتوں کے درمیان معاملات کو مسودے کی شکل میں لایا جائے گا، ایم کیو ایم ذرائع نے کہا کہ گورنر شپ اور وزارت ہمارے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں ہے۔قبل ازیں ہ وفاقی حکومت کے اتحاد میں شامل ایم کیو ایم کے اپوزیشن کے ساتھ معاملات طے پانے کی اطلاعات آئیں۔ معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء عامر خان نے حکومت یا اپوزیشن کا ساتھ دینے کے حوالے سے کہا ہے کہ مشاورت جاری ہے اور اس حوالے سے ابھی تک کوئی بھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ، ساری چیزیں جب تک طے نہیں ہوں گی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکتا۔

Recent Posts

جامعہ لسبیلہ ہاسٹل فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ طلبا کیلئے تعلیمی دروازے بند کرنے کے مترادف ہے،بی ایس ایف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنس فرنٹ اوتھل زون کے ترجمان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے…

2 mins ago

بولان ، دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل…

11 mins ago

حکومت بلوچستان نے ملازمین کی پروموشن اور نئی بھرتیوں کی جانچ پڑتال کا اختیار آئی ایس آئی کو دے دیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے صوبے میںگریڈ 19یا اس سے زائد پر افسران کی ترقی ،…

18 mins ago

بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل، بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل…

42 mins ago

پاکستان سے ایک سال کیلئے 3.2 ارب ڈالر غیر ملکی قرض کے وعدے، سعودی تیل کی سہولت بھی دستیاب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے 3.2 ارب ڈالر کے ایک سال کے لیے غیر ملکی قرض…

49 mins ago

بانی پی ٹی آئی گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی بہتری کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈا…

55 mins ago