اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے . انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ آج جو اپوزیشن نے ہمارے لیے کر دیا ہے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں-میں نے اپنے 26 سالہ تحریک انصاف کے سفر میں ایسی مقبولیت پہلے کبھی نہیں دیکھی جو عمران خان کی آج ہے -انہوں نے کہا کہ قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ حق کے ساتھ ہے-اب جو بھی ہو-جیت پاکستان کی ہے - جیت عمران کی ہے .
فیصل جاوید نے مزید کہا کہ اور اب باری ہے کمالیہ کی، آئیے ملکر اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پر شکریہ بولیں-منڈی بہاوالدین ،میلسی، دیر،حافظ آباد،سوات، درگئی اور مانسہرہ کےکامیاب جلسوں کے بعد اج وزیراعظم عمران خان کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے- عمران خان کا کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے .
انشاء اللہ .
. دوسری جانب عوامی رائے پر مبنی سروے میں میں 53 فیصد شہریوں نے عمران خان کی حکومت قائم رہنے کی خواہش کا اظہار کر دیا .
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے وابستہ صحافی شہزاد اقبال کی جانب سے اپنے پروگرام میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق ملک کے بڑے شہروں کی عوام کی رائے جاننے کیلئے ایک سروے کیا گیا . اس سروے کے دوران لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں سے پوچھا گیا کہ آیا وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونی چاہیے یا انہیں ابھی بھی حکومت میں رہنا چاہیے . اس سروے کے دوران 53 فیصد افراد نے وزیر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حکومت میں ہی رہنا چاہیے، جبکہ 46 فیصد افراد نے کہا کہ عمران خان کو اب چلے جانا چاہیئے .