عمران خان کا کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ آج جو اپوزیشن نے ہمارے لیے کر دیا ہے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں-میں نے اپنے 26 سالہ تحریک انصاف کے سفر میں ایسی مقبولیت پہلے کبھی نہیں دیکھی جو عمران خان کی آج ہے -انہوں نے کہا کہ قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ حق کے ساتھ ہے-اب جو بھی ہو-جیت پاکستان کی ہے – جیت عمران کی ہے۔
فیصل جاوید نے مزید کہا کہ اور اب باری ہے کمالیہ کی، آئیے ملکر اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پر شکریہ بولیں-منڈی بہاوالدین ،میلسی، دیر،حافظ آباد،سوات، درگئی اور مانسہرہ کےکامیاب جلسوں کے بعد اج وزیراعظم عمران خان کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے- عمران خان کا کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے۔

انشاء اللہ۔

۔دوسری جانب عوامی رائے پر مبنی سروے میں میں 53 فیصد شہریوں نے عمران خان کی حکومت قائم رہنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے وابستہ صحافی شہزاد اقبال کی جانب سے اپنے پروگرام میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق ملک کے بڑے شہروں کی عوام کی رائے جاننے کیلئے ایک سروے کیا گیا۔ اس سروے کے دوران لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں سے پوچھا گیا کہ آیا وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونی چاہیے یا انہیں ابھی بھی حکومت میں رہنا چاہیے۔ اس سروے کے دوران 53 فیصد افراد نے وزیر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حکومت میں ہی رہنا چاہیے، جبکہ 46 فیصد افراد نے کہا کہ عمران خان کو اب چلے جانا چاہیئے۔

Recent Posts

بولان ، دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل…

8 mins ago

حکومت بلوچستان نے ملازمین کی پروموشن اور نئی بھرتیوں کی جانچ پڑتال کا اختیار آئی ایس آئی کو دے دیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے صوبے میںگریڈ 19یا اس سے زائد پر افسران کی ترقی ،…

16 mins ago

بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل، بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل…

40 mins ago

پاکستان سے ایک سال کیلئے 3.2 ارب ڈالر غیر ملکی قرض کے وعدے، سعودی تیل کی سہولت بھی دستیاب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے 3.2 ارب ڈالر کے ایک سال کے لیے غیر ملکی قرض…

46 mins ago

بانی پی ٹی آئی گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی بہتری کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈا…

53 mins ago

کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی، مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ماڑی پورمیں کارروائی کرکے مبینہ بھارتی…

1 hour ago