مجبور باپ بیٹی کی لاش کندھے پر اٹھا کر 10 کلومیٹر سفر کرتے ہوئے گھر پہنچا لیکن جب معاملہ سوشل میڈیا پر آیا تو کیا ہوا؟

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)اولاد کھونے کا غم شائد دنیا کے سب سے بڑے غموں میں سے ایک ہے لیکن اس باپ کے غم اور رنجھ کا کیا عالم ہو گا جس کی بیٹی دنیا سے رخصت ہو گئی اور ایمبولینس نہ ہونے پر وہ کندھے پر بیٹی کی لاش اٹھائے پیدل سفر کر کے گھر پہنچا .

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو کہ بھارت کی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ ایک شخص کندھے پر بیٹی کو اٹھائے چلا جارہاہے ، یہ ویڈیو بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کی ہے جہاں ایشور داس نے سات سالہ بیٹی کو تیز بخار کی شکایت پر ہسپتال داخل کروایا لیکن چند ہی گھنٹوں میں وہ دنیا چھوڑ گئی ، سرکاری ہسپتال کی جانب سے شہری کو بیٹی کی لاش گھر لے جانے کیلئے ایمبولینس فراہم نہ کی گئی جس پر مالی حالات سے کمزور اور غموں سے چور باپ اپنی بیٹی کی لاش کو کندھے پر رکھ کر پیدل ہی نکل پڑا ، یہ سفر کم نہ تھا وہ مسلسل دس کلومیٹر پیدل چل کر اپنے گھر پہنچا .

ظلم کی یہ داستان یہیں ختم نہیں ہوتی ، جب ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو صارفین کی بڑی تعداد اس شہری کے حق میں کھڑی ہوئی اور ہسپتال انتظامیہ کو فارغ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ، جس پر مقامی صحت کے حکام نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے سارا ملبہ غریب شخص پر ڈال دیا اور کہا کہ انہیں لاش لے جانے کیلئے ایمبولینس کا انتظار کرنا چاہیے تھا .

. .

متعلقہ خبریں