مجبور باپ بیٹی کی لاش کندھے پر اٹھا کر 10 کلومیٹر سفر کرتے ہوئے گھر پہنچا لیکن جب معاملہ سوشل میڈیا پر آیا تو کیا ہوا؟

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)اولاد کھونے کا غم شائد دنیا کے سب سے بڑے غموں میں سے ایک ہے لیکن اس باپ کے غم اور رنجھ کا کیا عالم ہو گا جس کی بیٹی دنیا سے رخصت ہو گئی اور ایمبولینس نہ ہونے پر وہ کندھے پر بیٹی کی لاش اٹھائے پیدل سفر کر کے گھر پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو کہ بھارت کی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ ایک شخص کندھے پر بیٹی کو اٹھائے چلا جارہاہے ، یہ ویڈیو بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کی ہے جہاں ایشور داس نے سات سالہ بیٹی کو تیز بخار کی شکایت پر ہسپتال داخل کروایا لیکن چند ہی گھنٹوں میں وہ دنیا چھوڑ گئی ، سرکاری ہسپتال کی جانب سے شہری کو بیٹی کی لاش گھر لے جانے کیلئے ایمبولینس فراہم نہ کی گئی جس پر مالی حالات سے کمزور اور غموں سے چور باپ اپنی بیٹی کی لاش کو کندھے پر رکھ کر پیدل ہی نکل پڑا ، یہ سفر کم نہ تھا وہ مسلسل دس کلومیٹر پیدل چل کر اپنے گھر پہنچا ۔

ظلم کی یہ داستان یہیں ختم نہیں ہوتی ، جب ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو صارفین کی بڑی تعداد اس شہری کے حق میں کھڑی ہوئی اور ہسپتال انتظامیہ کو فارغ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ، جس پر مقامی صحت کے حکام نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے سارا ملبہ غریب شخص پر ڈال دیا اور کہا کہ انہیں لاش لے جانے کیلئے ایمبولینس کا انتظار کرنا چاہیے تھا ۔

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

31 mins ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

6 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

7 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

7 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

7 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

7 hours ago