پاکستان کرکٹ کے لیے اچھی جگہ ہے، انٹرنیشنل کرکٹ ہونی چاہیے: میچل مارش

لاہور (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر میچل مارش کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوگ بہت اچھے ہیں، ہمارا اچھا خیال رکھا جا رہا ہے، پاکستان کرکٹ کے لیے اچھی جگہ ہے ، ٹیم بھی بہت اچھی ہے، انٹرنیشنل کرکٹ ہونی چاہیےانہوں نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ کل جیت کی خوشی منائی سب نے اکٹھے ڈنر کیا، بہت انجوائے کیا اور اب سب تازہ دم ہیں۔
میچل مارش نے کہا کہ دورہ پاکستان میں یہ جیت بڑی شاندار رہی جو سیریز کے آخری سیشن میں ملی، مستقبل میں برصغیر کے ٹورز ہیں اس سیریز کی جیت کا فائدہ ہو گا، اب فوکس ون ڈے سیریز پر ہے سیریز سے قبل ٹریننگ سیشن بھی ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز بھی ٹیسٹ سیریز کی طرح بہت اچھی ہو گی، ٹیسٹ سیریز اچھی اسپرٹ میں کھیلی گئی اب یہ سیریز بھی شاندار ہو گی۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ وائٹ بال سیریز سے پہلے مجھے بریک ملی جس کا فائدہ ہو گا، میں نے سیریز سے قبل فیملی کے ساتھ وقت گزارا پھر وائٹ بال سیریز کی تیاری کی، اسٹیو اسمتھ جیسے کھلاڑی کے نہ ہونے کا مطلب ہے کہ آپ نے تجربہ کار کھلاڑی کھو دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان وائٹ بال ٹیم بہت اچھی ہے ہم سب کے پاس موقع ہے کہ اچھا پرفارم کریں، آسٹریلیا وائٹ بال کی ایک نئی ٹیم ہے جبکہ پاکستان ٹیم تجربہ کار ہے، لاہور میں ہائی اسکو رنگ میچ ہوں گے اوس کا کردار بھی اہم ہو گا۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پولیس کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ڈنڈوں، لاتوں کی برسات، وِڈیو وائرل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں کی جانب سے نوجوان پر سرعام بہیمانہ تشدد کیا گیا،…

23 mins ago

کراچی کا موسم بدستور گرم، ہفتے کو پارہ 40ڈگری تک جانیکا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب ہفتے کو درجہ…

31 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر…

37 mins ago

حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے، عمر ایوب

پشاور(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آئینی…

40 mins ago

حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے…

46 mins ago

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی ، پلیئر آف دی میچ ساجد خان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندارکامیابی پر پلیئر آف دی میچ ساجد خان نے اہم…

48 mins ago